اہم ترینخبریں

آغا راحت حسین الحسینی نے ہز ہائنس پرنس کریم آغا خان کی گلگت بلتستان آمد پر انکی خدمات کو سراہتے ھوئے شیعہ کمیونٹی کو اسماعیلی بھائیوں کی سکیورٹی کے ساتھ فری ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کی ہدایت کی

گلگت ( رپورٹر) قائد ملت جعفریہ آغا راحت حسین الحسینی کی ہز ہائنس پرنس کریم آغا خان کی گلگت بلتستان آمد پر انکی خدمات کو سراہتے ھوئے دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہوئے شیعہ کمیونٹی کو اسماعیلی بھائیوں کی سکیورٹی کے ساتھ فری ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فرمایاکہ پرنس کریم کی گلگت بلتستان کے لئے اتنی ساری خدمات ہیں کہ جن کو کوئی فراموش نہیں کر سکتا پرنس کریم آغا خان کا گلگت بلتستان میں تعلیم اور صحت کے شعبے میں بے شمار خدمات ہے جن سے انکار کسی صورت ممکن نہیں ہے اور ہم ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کو سززمین گلگت بلتستان میں خوش آمدید کہتے ہے ۔ لہذا انکی دیدار کے لئے غذراور ہنزہ جانے والوں کے گھروں کی حفاظت ،مال مویشی کی پرورش اور دیدار کے لئے جانے والوں کے لئے فری ٹرانسپورٹ کے انتظام کے ساتھ ھر قسم کے تعاون کی بھی ہدایت کی ہے.اسکے ساتھ بارہ ربیع الاول کے دوران اھلسنت بھائیوں کے میلاد کے محافل میں شرکت کے ساتھ ان سے ہر قسم کے تعاون کی بھی ضروری ہدایت کی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button