معیشت

دی فرسٹ مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ کی طرف سے ضلع نگر میں پہلا اے ٹی ایم مشین کی تنصیب

نگر ( اقبال راجوا) دی فرسٹ مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ نگر نے ضلع نگر میں پہلا اے ٹی ایم مشین کھول کر ضلع نگر میں اے ٹی ایم کی سہولت دینے کی تاریخ رقم کر لی ۔ کے کے ایچ پر چلنے والوں ،کاروباری اور سیاحوں کے لئے فوری اور چوبیس گھنٹے رقم حاصل کرنے کی سہولت دستیاب ہوگی ۔آج ضلع نگر میں پہلی مرتبہ کسی بھی بینک کی جانب سے عوام کو اے ٹی ایم مشین کے ذریعے بینکوں سے رقوم نکلوانے کے لئے سسٹم کا افتتاح کیا گیا۔ دی فرسٹ مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ میں اے ٹی ایم مشین کی سہولت کے افتتاح کے موقع پر ایک تقریب مختصر تقریب منعقد ہوئی۔ علاقے کے عمائدین نے ادارے اور عوامی سہولت کی کامیابی کے لئے دعا کے بعد دی فرسٹ مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ کے لائیبلیٹی منیجر حبیب الرحمان نے ضلع نگر کے معروف امپورٹ ایکسپورٹ کے تاجر محمد عالم سمیت بینک کے کئی دیگر بڑے کھاتہ داروں کو اے ٹی ایم کارڑ حوالے کیا۔

انہوں نے بتایا کہ اے ٹی ایم کی سہولت سے ضلع نگر میں جدید بینکنگ کی سہولیات دستیاب ہونگی اور عوام کو اپنے کسی بھی مشکل میں رقوم نکلوانے کے لئے چوبیس گھنٹے بینک کی سہولت دستیاب ہو گی ۔ ہم اللہ کے شکر گزار ہیں کی ضلع نگر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اے ٹی ایم کی سہولت عوام کو دینے کا شرف ہمیں حاصل ہو گیا ہے۔

دی فرسٹ مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ نگرکے منیجر ذوالفقار علی نے کہا کہ ہمیں اپنے گاہکوں کی سہولت کے لئے اے ٹی ایم کی اشد ضرورت تھی جو اللہ کے فضل و کرم سے پوری ہو گئی۔ ہم علاقے کی عوام اور اپنے معزز گاہکوں کو اس جدید سہولت کی فراہمی پر اپنے ادارے کے اعلیٰ زمہ داروں باالخصوص آج افتتاح کے لئے آنے پر منیجر حبیب الرحمان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button