سیاست

پیپلز پارٹی کی 50ویں سالگرہ کی مناسبت سے شگر میں تقریب کا انعقاد

شگر(عابدشگری) پیپلز پارٹی کی 50ویں سالگرہ کی مناسبت سے سپیس ہوٹل شگر میں ایک تقریب منعقد ھوئی جس کی صدارت رکن قانون ساز اسمبلی عمران ندیم نے کی۔ تقریب میں ضلعی صدر کاچو حیدر علی خان اماچہ جنرل سیکرٹری محمد عسکری سمیت ضلعی و سٹی کے عہدیداروں اور جیالوں نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوہے رکن اسمبلی عمران ندیم نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سیاست کے 50برس مکمل کرکے نئی تاریخ رقم کرلی ہے اور اس کامیابی کو سنہرے حروف کے ساتھ لکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز ایک نظریاتی جماعت ہے اورتمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد موجود ہے انہوں نے گولڈن جوبلی کے موقع پر شگر کے جیالوں کے لئے شگر میں بھی پیپلز سیکرٹریٹ قائم کرنے کا اعلان کردیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر کاچو حیدر علی خان نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام پر کئے گئے احسانات کھبی فراموش نہیں کرسکتا اور شگر کے عوام بھٹو شہید کے ان احسانات کے بدلے شگر میں پارٹی کو مظبوط کر کے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کو مزید فعال کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے پارٹی کو مضبوط بنانے کے لئے عمران ندیم کا ہاتھ مضبوط کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو بااختیار بنانے کریڈٹ پیپلزپارٹی کو جاتا ہے انہوں نیکہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت گلگت بلتستان کے عوام کا خون چوسنے میں مصروف ہے اور عوام کو بیوقوف بنانے کے لئے ٹیکس لگانے اور ختم کرنے ڈرامہ کر رہے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے جنرل سیکرٹری محمد عسکری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے جمہوریت کے 50 برس مکمل کرنا ایک معجزہ ہے اس موقع ہم یارٹی قائد بلاول بھٹو کو مبارک باد پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی کامیابی کے 50برس مکمل کرنا پارٹی کے لئے نیک شگون اور دیگر پارٹیوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے کیونکہ کسی بھی پارٹی کو گولڈن جوبلی منانا نصیب نہیں ہوا تقریب سے ڈویزنل صدر سید احمد اور سٹی صدر حاجی محمد نے بھی خطاب کیا تقریب کے اختتام پر سالگرہ کا کیک کاٹا گیا

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button