سیاست

وزیر اعلی گلگت بلتستان کی کوشیشوں سے صوبے میں تعمیر و ترقی کا پہیہ چل پڑا ہے ۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت

چلاس(پ،ر) ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بہکی بہکی باتیں پیپلز پارٹی کی قیادت کررہی ہے ،پیپلز پارٹی اپنے دور اقتدار کے گھناونے حرکات و سکنات کو بھول چکی ہے ۔جن لوگوں نے گلگت بلتستان کو بد امنی،انتشار،تعصب اور فرقہ واریت کے سوا کچھ نہیں دیا وہ آج اُلٹا چور کو توال کو ڈانٹے کے مصداق اپنا ماضی بھول چکے ہیں ۔ترجمان نے واضح کیا کہ سابقہ حکومت ،وزیر اعلی اور کابینہ نے پورے صوبے میں ایک کلوٹ بھی نہ بنا سکے جبکہ پورا خطہ نو گو ایریے میں بدل گیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ وزیر اعلی اور حکومت کے ڈھائی سال میں قلیل عرصے کا کام عشروں پر بھاری ہے 2015میں جب گلگت بلتستان کی عوام نے اپنا فیصلہ مسلم لیگ ن کے حق میں دیا تو اُس وقت موجودہ وزیر اعلی اور کابینہ کو گلگت بلتستان ایک ٹوٹے گھر کی مانند ملا تھا ،ایسا گھر جس کی نہ کھڑکیاں اصل حالت میں تھیں اور نہ دروازے ٹھیک تھے ،نہ کوئی چھت تھا ،بلکہ گھر کا ایک ایک اینٹ فروخت ہوچکا تھا ایسے عالم میں گلگت بلتستان کو مین اسٹریم میں لانا ایک مشکل مرحلہ تھا مگر پھر بھی وفاقی حکومت کی تعاون اور وزیر اعلی گلگت بلتستان کی کوشیشوں سے صوبے میں تعمیر و ترقی کا پہیہ چل پڑا ہے ۔اگر موجودہ وزیر اعلی تعصب کرتے تو بلتستان کو تعمیر و ترقی کا گڑھ نہیں بناتے وہاں دو اضلاع بنا کر اربوں کے میگا منصوبوں کا آغاز نہ کرتے ۔آج پورے صوبے کیلئے صرف فیڈرل پی ایس ڈی پی میں 106ارب کے منصوبے شامل ہیں جبکہ صوبائی سطح پر اس کے علاوہ اربوں کے منصوبوں پر کام ہورہا ہے ۔موجودہ حکومت نے عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کیا ہے ،شکست خوردہ ،تھکے ہارے لوگ بے جا تنقید کرکے اپنی سیاسی بقا کی جنگ لڑرہے ہیں صوبائی حکومت تنقید سے بالا ہوکر اپنا مثبت کام جاری رکھے گی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button