خبریں

32.5میگا واٹ عطاء آباد پاور پراجیکٹ کی سنٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی نے منظوری دے کر ایگزیکٹیو کمیٹی آف نیشنل اکنامک کونسل کو بھجوا دی، ذرائع گورنر سکریڑیٹ

گلگت: گورنر سیکریٹ کے ترجمان نے کہا ہے کہ گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان اور گورنر سیکریٹریٹ کی انتھک کوششوں سے 9ارب 75کروڑ لاگت سے بننے والی 32.5میگا واٹ عطاء آباد پاور پراجیکٹ کی سنٹرل ڈولپمنٹ ورکنگ پارٹی نے باقائدہ منظوری دے کر ایگزیکٹیو کمیٹی آف نیشنل اکنامک کونسل کو بھجوا دی ۔

گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے اس موقع پر وفاقی حکومت کا اس میگا منصوبے کی منظوری پر ہنزہ کے عوام کی طرف سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ہنزہ میں بجلی نہ ہونے کے باعث بہت سارے مسائل کا سامنا تھا ۔اس میگا منصوبے کی تکمیل کے بعد ہنزہ میں بجلی کا بحران ختم ہوگا جس کے باعث ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوگا ۔ گورنر سیکریٹریٹ کے ترجمان نے کہا کہ ضلع ہنزہ میں 9ارب 75کروڑ لاگت سے بننے والی 32.5میگا واٹ عطاء آباد پاور پراجیکٹ منظور کرانے میں گورنر گلگت بلتستان اور گورنر سیکریٹریٹ کا اہم کردار ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button