اہم ترینجرائم

داریل: اہم مقدمات میں مطلوب آٹھ اشتہاری مجرمان گرفتار

چلاس(پ ر) داریل میں اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے لئے پولیس کے چھاپے اہم مقدمات میں مطلوب آٹھ اشتہاری مجرمان گرفتار کر لئے گئے۔

ایس ایچ او داریل فقیر محمد نے آئی جی پی صابر احمد کی ہدایت اور ایس پی دیامر رائے اجمل کی احکامات کی روشنی میں عملے کے ساتھ مختلف مقامات پر کاروائی کی۔اور تھانہ داریل کو مختلف مقدمات44/13,16/16,39/17زیر دفعات 34/109/302,34/302,34/506(2),354/337A میں مطلوب اشتہاری مجرمان محمد اعجاز،انعام اللہ،اکبرکان،مجرا خان،فضل الرحمان،یعقوب،سید مستبر،ضیا ء اللہ ساکنان داریل کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی دیامر رائے محمد اجمل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پولیس آفیسران اور جوانوں کی کارکردگی اطیمنان بخش ہے۔جو بھی ٹاسک ملتا ہے اس پر من و عن عمل پیرا ہو کر قانون شکن عناصر کی سرکوبی میں کئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرتے ہیں۔دیامر کو ایک پر امن ضلع بنانے میں اپنی ٹیم کے ہمراہ رات دن پوری طرح الرٹ ہیں۔اس موقع پر ایس پی دیامر نے ایس ایچ او داریل اور انکی ٹیم کے لئے دس ہزار روپے انعام کا بھی اعلان کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button