خبریں

شگر: جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں منعقدہ ریلی میں تمام مسالک کے علماء اور لوگوں کی شرکت

شگر(عابدشگری) ہم سب ایک خدا ،ایک رسول اور ایک قرآن کے ماننے والے ہیں۔ دشمنوں نے ہمیں کمزور کرنے کیلئے مذہبی اختلافات درمیان میں ڈالی ہے ۔اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم مسلمان اپنے اختلافات کو بالائے طاق رکھ ہوکر اسوہ رسول ﷺ پر عمل کرکے دشمنوں کی عزائم خاک میں ملادینگے۔اں خیالات کا ظہار خطیب اہلسنت مولانا ابراہیم خلیل،پیر نوربخشیہ شگر سید حسن شاہ اور امام جمعہ امامیہ شگر سید طہ الموسوی نے جشن عید میلاد النبی ﷺ کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔

خانقاہ کمیٹی شگر کی جانب سے جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں شگر میں عظیم الشان ریلی کا انعقادکیا گیا جس میں تمام مسالک کے علماء اور لوگوں کی شرکت کی۔ ریلی خانقاہ معلی سے شروع ہوا۔ جس میں شریک لوگوں نے حضور اکرم ﷺ کی شان اقدس میں نعت اور دورود کی آواز بلند کرتے ہوئے حسن شہید چوک،جامع مسجد امامیہ سے ہوتا ہوا حسینی چوک پہنچا ۔جہاں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ تمام مسلمان ایک جسم کی مانند ہے۔ ہمارے درمیان کوئی اختلافات نہیں ۔ ہم سب ایک ہی اللہ،قرآن اور ایک ہی رسول کے ماننے والے ہیں۔ہم سب ایک گلدان کے مختلف پھول ہیں۔یہ اختلافات ہمارے دشمنوں نے ہمیں کمزور کرنے کیلئے ہمارے درمیان ڈالے ہیں۔ ہمیں دشمنوں کی عزائم کو پہچاننا ہوگا۔اسلام ہمیں اتفاق و اتحاد کا درس دیتا ہے ۔ اسلام میں تفرقہ بازی اور اختلافی باتیں حرام ہے۔آج اسلام کا جو حال ہے وہ اسلام کی سنہری اصولی اور اسلام کی احکامات کی خلاف ورزی اور اسلامی تعلیمات سے دوری کی وجہ سے ہورہا ہے۔آج کی ریلی میں تمام مسالک کے علماء اور لوگوں نے شریک ہوکر دشمنوں کو پیغام دیا ہے کہ وہ اپنے عزائم میں ناکام ہوچکا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button