خبریں

امریکہ کی جانب سے قبلہ اول کو اسرائیل کی دارالحکومت قرار دینے کی فیصلے کے شگرمیں احتجاج

شگر( نامہ نگار) امریکہ کی جانب سے عالم اسلام کی قبلہ اول مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کی دارالحکومت قرار دینے کی فیصلے کے خلاف اہلیاں شگر سراپا احتجاج بن گیا۔ بعد نماز جمعہ تمام جامع مسجد سے اس فیصلے کے خلاف احتجاج جلوس نکالاگیا۔

اسی سلسلے میں جامع مسجد امامیہ شگر سے احتجاجی جلوس نکالا گیا۔جلوس کی قیادت امام جمعہ جامع مسجد امامیہ شگر سید طہ الموسوی اور شیخ زکاوت علی نصرالدین نے کی۔ جلوس میں شریک مظاہرین امریکہ کی اس فیصلے کے خلاف شدید غم و غصہ کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے حسن شہید چوک تک پہنچے۔ جہاں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سابق ممبرضلع کونسل حاجی وزیر فداعلی ، انجینئر سید محسن الموسوی اور شیخ زکاوت علی نے کہا کہ 57اسلامی ممالک کی اور بے غیرتی کی وجہ سے آج مسلمانوں کی جبکہ اول غیروں کی ہاتھ میں چلاگیا۔ کہاں اسلامی ممالک کی فوج جو آج ان کی ضرورت ہے۔

مقررین امریکہ کی ٹرمپ کی اس فیصلے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اسے امریکہ اور اسرائیل کی بربادی کا پیش خیمہ قراردیا۔ انہوں نے کہا مسلمانوں کی مغرب نواز پالیسی کی وجہ سے ہمارے تنزلی جاری ہے۔ عالم اسلام کو اپنے قبلہ اول پر غاصب اسرائیل کیخلاف متحد ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے لیکن مسلمان ممالک امریکہ اور اسرائیل کی خوشنودی اور اپنے مفادات کی خاطر ان کے سامنے بے بسی کی تصویر بنی ہوئی۔ اور ہاں میں ہاں ملارہے ہیں۔صرف عالم اسلام میں ایران واحد مسلم ملک ہے جو امریکہ اور اسرائیل کے سامنے سینہ سپر ہوکر آنکھوں میں آنکھ ڈال کر کھڑے ہیں۔ مقررین نے پاکستان کی ھکومت سے مطالبہ کیا ہے وہ مظلوم فلسطینیوں کی حق اور امریکہ کی اسرائیل نواز پالیسی کے خلاف اقوام عالم میں آواز بلند کریں۔ اور مظلوم فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button