خبریں

ناردرن ایریازٹرانسپورٹ کارپوریشن کے کارگو بیڑے میں مزید وسعت دی جائے گی

گلگت (پ ر) ناردرن ایریازٹرانسپورٹ کارپوریشن کے کارگو بیڑے میں مزید وسعت دی جائے گی ، اس سلسلے میں نئے آئیل ٹینکرز اور جدید معیار کے ٹرکو ں کو ادارے کے کارگو بیڑے میں شامل کیا جائے گا ۔ نیٹکو کے مستقل منیجنگ ڈائریکٹر کی تعیناتی کے حوالے سے قانونی راستہ اختیار کرتے ہوئے اس اسامی کو مشتہر کیا جائے گا۔ نیٹکو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعداد میں اضافہ کرتے ہوئے اس میں ماہرین کی خدمات سے استفادہ کیا جائے گا۔ نیٹکو ملازمین کی اپ گریڈیشن کے مسلے کو نیٹکو بورڈ کی ہیومن ریسورس کمیٹی کی سفارشات کے بعد حل کیا جائے گا ۔ان امور کا فیصلہ ناردرن ایریازٹرانسپورٹ کارپوریشن کے 105ویں اجلاس میں کیا گیا ۔اجلاس کی صدارت چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ڈاکٹر کاظم نیاز جو کہ ادارے کے چیئرمین بھی ہیں کر رہے تھے۔

اجلاس کے آغاز میں منیجنگ ڈائریکٹر نیٹکو محمد حسین نے نیٹکو بورڈ کو ادارے کی سہہ ماہی کارکردگی سے آگاہ کیا ۔ اجلاس میں نیٹکو کے گزشتہ اجلاس کے مینٹس کے ساتھ ساتھ نیٹکو اکاؤنٹس کی بھی منظوری دی گئی

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button