اہم ترینخبریں

امریکہ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارلحکومت تسلیم کرکے مسلم دشمنی کی انتہا کردی ہے، شگر میں ریلی

شگر(نمائندہ خصوصی) یوم مردہ امریکہ کے موقع پر جامع مسجد صاحب الزماں چھورکاہ میں مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر مظاہرین کی ایک کثیر تعداد موجود تھے۔ ریلی کے شرکا سے امام جمعہ شیخ ضامن علی مقدسی اور علماے امامیہ شگر کے صدر سید طہ شمس الدین الموسوی نے خطاب کرتے ہوہے کہا کہ امریکہ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارلحکومت تسلیم کرکے مسلم دشمنی کی انتہا کردی ہے۔ انشااللہ امریکی صدر کا یہ اقدام اسرائیل کے خاتمے کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر اسلامی ممالک کو ہوش کے ناخن لینا ہوگا۔

مقررین نے کہا کہ اسلام دشمن طاقتیں مسلمانوں کے درمیان نااتفاقی پیدا کرکے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن مسلمان اقوامِ کو اغیار کی اس چال سے بے خبر ہیں اور امریکہ کو اپنا دوست گرداننے کو فخر محسوس کرتے ہی۔ں مسلمانوں کی اسی نااہلی سے فائدہ اٹھا کر اغیار مسلم کش فیصلے کرنے سے نہیں کتراتے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ اگر امام خمینی کے فرمودات پر عمل پیرا ہوتے تو مسلمان کامیاب ہوتےاور دنیا کی کوئی بھی طاقت مسلمانوں کو میلی آنکھ سے بھی دیکھنے کی جرات نہیں کرسکیں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوہے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب مسلم ممالک متحد ہوکر اغیار کے سازشوں کو ناکام بنائیں گے اور قبلہ اول اسرائیل جنایت کار کے قبضے سے آزاد ہوگا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button