تعلیم

چلاس: کے جی ٹو کلاس کے طالب علم قذافی نے کرونی پبلک سکول تاکیہ کیمپس کے امتحان میں ٹاپ کر لیا

چلاس (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) کرونی پبلک سکول تاکیہ کیمپس چلاس کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا،کے جی ٹو کلاس کے طالب علم قذافی ولد سجاء الحق نے پورا سکول ٹاپ کر لیا جبکہ طالب علم ثاقب ضیاء نے سکول میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے،سکول میں ٹاپ پوزیشن اور سیکنڈ پوزیشن لینے والے طالب علم قذافی اور ثاقب کا تعلق ضلع دیامر کے پسماندہ گاوں تھک سے ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹاپ پوزیشنز لینے والا طالب علم قذافی نے کہا کہ ان کی کامیابی میں اساتذہ کی محنت اور ماں باپ کی دعاوں کا نتیجہ ہے،وہ مستقبل میں ڈاکٹر بن کر دکھی انسانیت کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button