تعلیم

اسلامی جمعیت طلبہ کے تحت ونٹرسٹڈی کیمپ کیلئے انٹری ٹیسٹ میں سینکڑوں طلباء نے شرکت کی

گلگت ( پ ر) اسلامی جمعیت طلبہ کے تحت ہونے والے ونٹرسٹڈی کیمپ کیلئے رجسٹرڈ طلباء کا انٹری ٹیسٹ آج لیا گیا۔ٹیسٹ میں گلگت بھر سے سینکڑوں طلباء نے شرکت کی ۔اس موقع پر ناظم اسلامی جمعیت طلبہ گلگت برادر سعید الرحمن نے کہا کہ ونٹر سٹڈی کیمپ گلگت بلتستان کے طلباء کیلئے ایک بہت بڑا موقع ہوتا ہے جہاں طلباء کو انکے امتحانات کی تیاری کروائی جاتی ہے اور لاہور جیسے تاریخی شہر کودیکھنا نصیب ہوتا ہے ۔ سردیوں میں گلگت بلتستان کی شدید سردی کے پیش نظر جمعیت پچھلے چودہ سالوں سے ونٹر سٹڈی کیمپ کا انعقاد کرتی ہے جس سے اب تک ہزارون طلباء فیضیاب ہوچکے ہیں ۔اسی کیمپ میں شریک طلباء آج زندگی کے مختلف شعبوں مین اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔جمعیت کی طلباء کیلئے اس خدمت کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button