عوامی مسائل

کھرمنگ : تین سال سے زائد کا عرصہ گزرجانے کے باوجود منٹھوکہ 1.5میگاواٹ بجلی گھر کے متاثرین تاحال معاوضوں سے محروم

کھرمنگ (سرور حسین سکندر سے) تین سال سے زائد کا عرصہ گزرجانے کے باوجود منٹھوکہ 1.5میگاواٹ بجلی گھر کے متاثرین تاحال معاوضوں سے محروم ہیں۔ تفصیلات کے مطابق منٹھوکہ گیمل کے مقام پر اہلیان منٹھوکہ نے سینکڑوں کنال اراضی زمین بمعہ درختان گورنمنٹ کو بجلی گھر بنانے کے لئے بشرط معاوضہ دیا تھا لیکن تین سال گزرجانے کے باوجود ابھی تک حکومت کی طرفسے سے معاوضوں کی ادائیگی نہیں ہوئی ہے۔

اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ کئی مرتبہ کمشنر بلتستان ڈپٹی کمشنر کھرمنگ اور اسسٹنٹ کمشنر کھرمنگ کے سامنے اٹھایا گیا ہے جبکہ اس کے علاوہ اخبارات کے ذریعے حکام بالا کے علم میں لایا ہے لیکن کہیں سے کوئی شنوائی نہیں ہوئی ہم نے حکومت کو اپنی زرعی زمینوں اور درختوں کی قربانی دی لیکن حکومت کی طرفسے معاوضوں کی ادائیگی میں تاخیر سمجھ سے بالاتر ہے معاوضوں کی ادائیگی میں تاخیر کا براہ راست زمہ دار ڈپٹی کمشنر کھرمنگ ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ تین سال کا عرصہ گزر گیا ہے لیکن ہمیں اپنے حقوق سے محروم رکھا ہے اسی تین سالوں میں اپنے مطالبات کے حق میں لاکھوں کا خرچ کئے ہیں اور حکومت کو معاوضوں کے ساتھ ساتھ ان نقصانات کا بھی ازالہ چاہتے ہیں بصورت دیگر ہم کورٹ میں بھی جانے کا حق محفوظ رکھتے ہیں
انہوں نے کمشنر بلتستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے زمینوں اور درختوں کے عوض معاوضے جلد اد ا کیا جائے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button