صحت

سکردو: پاک فوج کی ڈاکڑوں کی ٹیم نے تنجوس گاؤں میں مجموعی طور پر348 مریضوں کا چیک اپ کرکے مفت ادویات فراہم کیں

سکردو(رجب علی قمر ) پاک فوج کی جانب سے بلتستان کے پسماندہ گاؤں تنجوس میں لگایا گیا فری میڈیکل کیمپ اختتام پذیر ہواپاک آرمی کے میڈیکل ، سرجیکل اور ڈینٹل ماہر ڈاکڑوں نے علاقے کے مردوخواتین سمیت بچوں کا چیک اپ کیا اور ان کو مفت ادویات فراہم کیں ۔

پاک فوج کی ڈاکڑوں کی ٹیم نے تنجوس گاؤں میں مجموعی طور پر348 مریضوں کا چیک اپ کرکے مفت ادویات فراہم کیں ۔ان میں بچوں کی تعداد سب سے زیادہ تھی اس کے علاوہ مرد اور خواتین کے علاوہ ڈینٹل کیسز کے مریض شامل تھے۔

پاک آرمی کے فری میڈیکل کیمپ میں لیبارٹری اور ای سی جی کی سہولیات بھی میسر تھی جس میں 27چھوٹے اپریشنز اور ڈریسنگ کیے گئے۔ 36 لیبارٹری کے ٹیسٹ اور18 مریضوں کی ای سی جی کی گئی ۔ فری میڈیکل کیمپ میں پاک آرمی کے ڈاکڑوں نے حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق بچوں اور بڑوں کو صحت اور صفائی کے مطلق مفید معلومات بھی فراہم کیں ۔

یاد رہے کہ پاک فوج بلتستان کے طول عرض میں میڈیکل کیمپوں کے انعقاد کے ذرئعے علاج معالجے کی بہتر سہولیات ان کی دہلیز پر بہم پہنچا رہے ہیں اور دور دراز کے ایسے گاؤں میں میڈیکل کیمپوں کے ذرئعے سہولیات فراہم کررہے ہیں ان مریضوں میں اکثر غریب عوام کو ہسپتالوں تک بھی ان کی رسائی ممکن نہیں ہوتی ۔ علاقے کے لوگوں نے پاک آرمی کی طرف سے لگائے گئے میڈیکل کمیپ کے انعقاد کو سراہااور کہا ہے کہ پاک فوج اپنی پیشہ ورانہ خدمات کے علاوہ سماجی شعبے میں بھی عوام الناس کی بھر پور خدمت کررہے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button