خبریں

ڈسٹرکٹ کھرمنگ کی ہیڈ کوارٹر کا معاملہ حل نہ ہونے کی وجہ سے کھرمنگ کی عوام سخت تشویش میں مبتلا

کھرمنگ (نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ کھرمنگ کی ہیڈ کوارٹر کا معاملہ حل نہ ہونے کی وجہ سے کھرمنگ کی عوام سخت تشویش میں مبتلا ہے نوٹیفکیشن اور ٹینڈر کے باوجود ضلعی دفاتر کی تعمیرات کا کام شروع نہ ہونے کی وجہ سے ڈی سی آفس اور ہاوس کے لئے آئے ہوئے کروڑوں کے فنڈز واپس جانے کا امکان ہے۔ نوٹیفکیشن کو عملی جامہ پہناتے ہوئے تعمیرات کا آغاز جلد کیا جائے، کچھ لوگ طولتی میں ہیڈ کوارٹر بنانے کا مطالبہ کر رہے ہیں جو کہ بلکل قابل قبول نہیں ہے اور وہاں اتنی جگہ بھی میسر نہیں ہے جہاں تمام دفاتر آسانی سے سمایا جاسکے۔

یہ بات عمائدین کتی شو تا ہلال آباد صوبیدار غلام محمد علامہ ایوب حاجی غلام مہدی آخوند علی کتی شو بابو رضا غاسینگ وزیر نثار حسین مہدی آبادی اور دیگر نے میڈیا سے گفتگو میں کی۔ ان کا مزید کہناتھا کہ حکومت جان بوجھ کر ہیڈ کوارٹر کے معاملے کو طول دے رہی ہے معاملے کو سلجھانے کے بجائے آئے روز الجھانے کی باتیں ہورہی ہے۔ گوہری کے علاقہ کسی اور جگہ ہیڈ کوارٹر بنانے کے حق میں نہیں ہے کیونکہ اس میدان پر تمام دفاتر بنا سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شگر اور نگر سے اپوزیشن کے ممبران ہونے کے باوجود ہیڈ کوارٹر کا فیصلہ ہوکر تعمیرات کا کام بھی تیزی سے جاری ہے لیکن کھرمنگ کے دونوں حلقوں سے حزب اقتدار کے ممبران ہونے کے باجود اس معاملے کو طول دینا سمجھ سے بالاتر ہے۔

انہوں نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان، سپیکر حاجی فدا محمد ناشاد، وزیر اطلاعات اقبال حسن اور کمشنر بلتستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ہیڈ کوارٹر کے نوٹیفکیشن اور کمیٹی کے سفارشات پر جلد عمل کرکے تعمیرات کا آغاز کیا جائے تاکہ عوام میں پائی جانے والی تشویش کا سد باب ہوسکے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button