تعلیم

قلیل تنخواہ کے باوجود پرائیویٹ سکولوں کی کارکرگی سرکاری سکولوں کی اساتذہ سے کئی گنا بہتر ہے

شگر(عابدشگری) قلیل تنخواہ کے باوجود پرائیویٹ سکولوں کی کارکرگی سرکاری سکولوں کی اساتذہ سے کئی گنا بہتر ہے۔اساتذہ اپنے پیشے کیساتھ دیانتداری کیساتھ پیش آئے، استاد کا منصب صرف تنخواہ کیلئے نہیں بلکہ ایک عظیم پیشہ ہے۔ اگر اساتذہ اپنے فرائض کو خلوص اور دیانتداری کیساتھ ادا کریں تو ہمارے معاشرے میں ان کا مقام سب سے بلند ہوگا۔ان خیالات کا اظہار علمائے امامیہ شگر کے صدر سید طہٰ شمس الدین الموسوی ،عارف حسین ڈائریکٹر اسوہ ایجوکیشن سسٹم اور دیگر مقررین نے اسوہ سکول شگر میں سالانہ نتائج کے اعلان اور تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔

اسوہ پبلک سکول شگر میں سالانہ امتحانات کی نتائج کے سلسلے میں ایک رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی ۔ جس میں سکول کے بچوں نے نظم ،نعت اور ٹیبلو پیش کرکے حاضرین سے خوب داد وصول کئے۔جبکہ دیگر رنگا رنگ پروگرامز بھی پیش کئے۔خبطہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے پرنسپل فداحسین نے تمام شرکاء اور مہمانوں کا تقریب آمد پر شکریہ ادا کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے سکول کی کارکرگی پیش کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کہا اسوہ سکول سسٹم کا پورے بلتستان میں تعلیمی خدمات ناقابل فراموش ہے۔ معیاری تعلیم کیلئے ان کا کردار سب سے نمایاں ہے۔ان کا کہنا تھا کہقلیل تنخواہ کے باؤجود پرائیویٹ سکولوں کی کارکرگی سرکاری سکولوں کی اساتذہ سے کئی گنا بہتر ہے۔اساتذہ اپنے پیشے کیساتھ دیانتداری کیساتھ پیش آئے استاد کا منصب صرف تنخواہ کیلئے نہیں بلکہ ایک عظیم پیشہ ہے۔ اگر اساتذہ اپنے فرائض کو خلوص اور دیانتداری کیساتھ ادا کریں تو ہمارے معاشرے میں ان کا مقام سب سے بلند ہوگا۔مقررین نے کہا کہ شگر کی لوگوں کو تعلیم کے بارے میں شعور پیدا ہونا شروع ہوچکا ہے جوکہ انتہائی خوش آئند بات ہے۔معیاری تعلیم کے بغیر دنیا سے مقابلہ ناممکن ہے ۔ تعلیم ہمارے لئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہیں۔ جدید سائنس اور ٹیکنالوجی کے بغیر ہماری بقاء مشکل میں ہوگا۔ لہذا والدین اپنے اولادوں کی بہتر تعلیم و تربیت پر کوئی سمجھوتا نہ کریں ۔ مقررین کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ سکولوں کا معیاری تعلیم کیلئے کوشش قابل ستائش ہے۔یہ دور مقابلے کا دور ہے اور مقابلے کیلئے اساتذہ کو سخت محنت کرنا ہوگا کہ وہ جدید طریقہ تدریس کے مطابق بچوں کو پڑھائیں ۔

تقریب کے آخر میں پوزیشن پولڈر طلباء و طالبات میں نقد انعامات اور شیلڈ تقسیم کئے گئے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button