خبریں

نمبردار کا انتظامیہ اور سٹیٹ کے نمائندہ ہونے کے ناطے منفی یا امن و امان میں خلل ڈالنے والے مسئلے سے اجتناب بھرتنا ہوگا

نگر(پ۔ر) ڈپٹی کمنشنر نگر کے زیر صدارت نگر کے نمبرداروں کا اہم اجلاس۔ نمبرداروں کو انکے حقوق اور فرائض سے آگاہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز ڈپٹی کمشنر /ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نگر نوید احمد کے زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں نگر کے نمبرداروں کا ایک اہم اجلاس منعقد ہو ا اجلاس میں بڑی تعداد میں نمبرداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں نمبرداروں نے ڈپٹی کمشنر کو اپنے اپنے علاقوں کے مسائل اور وسائل کے حوالے سے سے آگاہ کیااور بحیثیت نمبردار اپنے مسائل ڈپٹی کمشنر کو بتا دئے۔

ڈپٹی کمشنر نے اجلاس کے دوران نمبرداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ ہم نمبرداروں کو انکے جائز حقوق دلاانے کیلئے بھرپور کوشش کریں گے اور معاشرے میں نمبرداروں کا سماجی حیثیت بحال کرنے کی پوری پوری کوشش کی جائے گی ۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں نمبرداروں کو لینڈ ریونیو ایکٹ اور ریونیو رولز اور ضابطہ فوجداری کی مطابق انکے حقوق اور فرائض سے بھی آگاہ کیا اور نمبرداروں کو انتظامیہ اور حکومت کے ساتھ مثبت سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دی ۔انکا کہنا تھا کہ نمبردار کا انتظامیہ اور سٹیٹ کے نمائندہ ہونے کے ناطے کسی بھی منفی یا امن و امان میں خلل ڈالنے والے مسئلے سے اجتناب بھرتنا چاہئیے ،وگرنہ کسی بھی ایسے نمبردار کے خلاف کاروائی کرکے اسے اسکے عہدے سے معزول کردیا جائے گا۔ ہم مثبت سرگرمیوں کو پروموٹ کرنے والے نمبرداروں کو بھرپور سپورٹ کریں گے ۔اور انہیں ترقیاتی ودیگر اہم شعبوں میں نمایا ں مقام دیا جائے گا۔ہر ادارے میں نمبردار کی بات بھی سنی جائے گی اور ان سے مشورہ بھی کی جائے گا۔

اجلاس کے اختتام پر نمبرداروں نے تاریخ میں پہلی بار نگر ضلع میں پورے نمبرداروں کو جمع کرنے اور انہیں انکے حقوق و فرائض سے آگاہ کرنے پر نمبرداروں نے ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا اور انہیں ضلع نگر کا محسن قرار دیتے ہوئے انہیں اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرادی۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button