ماحول

غذر : دنیا کے بلندترین پولو گراونڈ شندور میں برف باری سے گلگت اور چترال کا زمینی رابطہ ملک کے دیگر علاقوں سے کٹ گیا

غذر (بیورو رپورٹ ) گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری دنیا کے بلندترین پولو گراونڈ شندور میں برف باری سے گلگت اور چترال کا زمینی رابطہ ملک کے دیگر علاقوں سے کٹ گیا۔ غذر کے بالائی علاقوں میں ہونے والی برف باری سے خطے میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے اور کاروبارزندگی مکمل طور پر معطل ہوکر رہ گیا ہے۔ سردی کی شدت میں اضافے سے ایک طرف گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے دوسری طرف ہنزم سوختنی کی قیمتوں میں اضافے نے بھی لوگوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ انتظامیہ کی طرف سے کوئی کارروائی نہ ہونے کی وجہ سے گیس اور خشک لکڑی کا کاروبار کرنے والے افراد کی لوٹ مار جاری ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button