خبریںصحت

نگر میں اولین نرسنگ سکول قائم کرنے پر پیش رفت

نگر(پ ر) ڈپٹی کمشنر نگر کا صحت فاونڈیشن چیف ایگزیکٹیو آفیسر سے ملاقات ،نگر میں اولین نرسنگ سکول قائم کرنے پر اتفاق۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کجے روز ڈپٹی کمشنر /ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نگر نوید احمد نے ڈپٹی کمشنر آفس نگر میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر صحت فاونڈیشن آف پاکستان سے ملاقات کی اور ملاقات میں ضلع نگر میں اولین نرسنگ سکول قائم کرنے پر اتفاق ہو گیا۔ صحت فاوئنڈیشن کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کا کہنا تھا کہ وہ بہت جلد اپنی ٹیم نگر بھیجے گے اور وہ ٹیم جلد اپنی سفارشات جاری کرے گی جس کے بعد نرسنگ سکول کے قیام کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کیا جائے گا۔ انکا کہنا تھاکہ ڈپٹی کمشنر نگر کا اس ضمن میں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے اور انتظامیہ کے تعاون سے یہ منصوبہ جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔ہماری کوشش ہوگی کہ نگر کے زیادہ سے زیادہ طلبہ و طالبات کو صحت سے متعلق تربیت دیکر انہیں معاشرے میں باعزت روزگار کیلئے تیار کریں تاکہ وہ خودمختاری کے ساتھ معاشرے میں اپنے پاوں پر کھڑا ہوکر زمہ دار شہر بن سکیں۔

ملاقات کے دوران ڈپٹی کمشنر نگر کا نے صحت فاونڈیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انکی خواہش سے نگر میں بے روزگاری اور غربت کے خاتمے کرنے کا موقع ملے گا۔صحت فاونڈیشن پہلے ہی گلگت بلتستان میں صحت کے شعبے میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے ڈپٹی کمشنر نگر کا مزید کہنا تھا کہ ہماری خواہش ہے کہ صحت فاونڈیش کی طرح دیگر ادارے بھی نگر آنے اور کام کرنے کی دعوت دیتے ہیں انتظامیہ انکے ساتھ ہرقسم کا تعاون کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے نگر میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں صرف مواقع کی کمی کا سامنا ہے انشاء اللہ ہم ان مواقعوں کو پیدا کریں گے تاکہ نگر کی تعمیر وترقی میں مددگار ثابت ہوسکے۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button