کھیل

آل پاکستان ہاکی چمپئن شپ میں گلگت بلتستان کی ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں فاٹا کی ٹیم کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرادیا

سکردو ( سپورٹس رپورٹر) 64 واں آل پاکستان ہاکی چمپئن شپ میں گلگت بلتستان کی ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں فاٹا کی ٹیم کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرادیا۔ گلگت بلتستان کی ٹیم نے پہلے ہاف میں تین گول سکور کئے جبکہ دوسرے ہاف میں فاٹا کی ٹیم صرف دو گول کرسکے اور گلگت بلتستان کی ٹیم نے فاٹا کی ٹیم کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرا کر اپنا پہلا میچ جیتنے میں کامیاب رہے ہیں میچ میں اظہر کپور ، عابد کاکواور علی نے گول سکور کر کےگلگت بلتستان کی ٹیم کوکامیابی دلائی ہے۔

64وال آل پاکستان ہاکی چمپئن شپ صوبہ سندھ کے شہر سکھرمیں کھیلا جارہا ہے جس میں ملک کے چاروں صوبوں کے علاوہ اسلام آباد ، گلگت بلتستان ، کشمیر ، فاٹا اور ڈپارنمنٹس کے کل 22ٹیمیں شریک ہیں۔ ٹورنامنٹ میں پہلی جیت پر ہاکی سے دلچسپی رکھنے والے کھلاڑیوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور کہاہے کہ ہماری ٹیم اسی طرح محنت کرتے رہیں تو انشاءاللہ کپ جیت کر گلگت بلتستان کا نام روشن کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button