خبریںسیاست

پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان نے رضی سرکار کی ناگہانی موت پر پورے گلگت بلتستان میں تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا

گلگت( پ۔ر) پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ ،سینر نائب صدر جمیل احمد ،جنرل سیکریڑی انجینیر محمد اسماعیل ،نائب صدر بشیراحمد،عمران ندیم صوبائی سیکریڑی اطلاعات سعدیہ دانش سیکریڑی مالیات شیر باز قریشی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے سینر رہنما سید رضی الدین رضوی کی ناگہانی موت پیپلز پارٹی سمیت گلگت بلتستان کے لئے عظیم سانحے سے کم نہیں۔ مرحوم منجھے ہوئے سیاست دان تھے رضی سرکار کی پوری زندگی خطے کے عوام کی خدمات میں گزری۔

موصوف کی وفات سے گلگت بلتستان کے عوام ایک عظیم محسن سے محروم ہوئی ۔سید رضی الدین رضوی مشکل وقت میں پیپلز پارٹی کے ساتھ کھڑے ہوئے تھے اسکی پارٹی خدمات کو پیپلز پارٹی کی قیادت اور جیالے کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔

پیپلز پارٹی رضی سرکار کی ناگہانی موت پر پورے گلگت بلتستان میں تین روزہ سوگ کا اعلان کرتی ہے اور پیپلز پارٹی گلگت بلتستان تمام اپنی سیاسی اور تنظیمی سر گرمیاں معطل کرنے کا اعلان کرتی ہے۔ اس موقعے پر پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکریڑی انجنییر محمد اسماعیل نے تمام ضلعی تنظیموں کو ھدایت دی ہے کہ وہ سید رضوی الدین رضوی کے ایصال ثواب کے لئے تمام اضلاع میں فاتحہ خوانی اور قرآن خوانی کا اہتما م کریں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button