چترال

اے این پی چترال کا الیکشن کمیشن و حکومت سے چترال کے ایک صوبائی سیٹ کو ختم کرنےکے فیصلہ کو فوراًواپس لینے کا مطالبہ

چترال(بشیر حسین آزاد) مورخہ 20 دسمبر 2017 کوعوامی نیشنل پارٹی ڈسٹرکٹ چترال کے عہدیداروں اور کارکنان کا ایک اہم اجلاس پارٹی کے ضلعی سکڑٹریٹ میں زیر صدارت ضلعی صدر الحاج عید الحسین منعقد ہوااجلاس میں اس بات پر افسوس کا اظہار کیا گیا کہ چترال کے صوبائی اسمبلی کے دو سیٹوں میں سے ایک کو ختم کر کے صرف ایک سیٹ رکھا گیا ہے حکومت اور الیکشن کمیشن کا یہ فیصلہ صوبہ خیبر پختونخواہ کے سب سے بڑے اور پسمناندہ ضلعے کے عوام کے ساتھ انتہائی ظلم اور مذاق ہے ضلع چترال کو ایک قومی اور ایک صوبائی اسمبلی کا سیٹ ہمیں عجیب لگتا ہے نئے پاکستان بنانے والوں اور تبدیلی کے دعواداروں سے مطالبہ ہے کہ فوری طور اس فیصلے کو واپس لے کر چترال کے سابقہ صوبائی اسمبلی کے دونوں سیٹوں کو ہی بحال رکھا جائے ورنہ حکومت اور الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کے خلاف ہم بھر پور احتجا ج کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں ۔اجلاس میں جنرل سیکرٹری میر عباد اللہ ،ایڈشنل جنرل سیکرٹری شیر آغا منیجر،صوبیدار(ر) قلندر شاہ اور تحصیل صدر حاجی شوکت ودیگر موجودتھے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button