اہم ترینخبریں

وزیر اعلی کی طرف سے وزیر اعظم سے گلگت بلتستان سے ود ہولڈنگ ٹیکس کو مکمل ختم کرنے کی استدعا

لاہور (پ ر) وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے لاہور میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات میں گلگت بلتستان سے ود ہولڈنگ ٹیکس مکمل ختم کرنے کیلئے بحیثیت چیئر مین گلگت بلتستان کونسل کا اجلاس بلانے کی استدعا کی جس پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے یقین دھانی کرادی کہ بہت جلد گلگت بلتستان کونسل کا اجلاس طلب کر کے گلگت بلتستان سے ودہولڈنگ ٹیکس کا خاتمہ کیا جائے گا۔

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے وزیر اعلی گلگت بلتستان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ود ہولڈنگ ٹیکس کے حوالے سے تشویش پائی جاتی ہے اس لئے ودہولڈنگ ٹیکس کا گلگت بلتستان سے مکمل خاتمہ کیا جا ئے۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اس حوالے سے گلگت بلتستان کونسل کا اجلاس طلب کر کے گلگت بلتستان سے ود ہولڈنگ ٹیکس کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں آج وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن میاں نواز شریف سے ملاقات کر کے گلگت بلتستان کی تازہ صورتحال کے حوالے سے بریف کریں گے اور میاں نوازشریف سے استدعا کریں گے کہ گلگت بلتستان سے ٹیکس کے خاتمے کے حوالے سے کردار ادا کریں

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button