خبریں

اشکومن : تحصیل ہیڈکوارٹر میں ٹریفک کے بڑھتے مسائل پر قابو پانے کے لئے تحصیل انتظامیہ نے بازار ایریا میں لیوی تعینات

اشکومن (نمائندہ خصوصی) تحصیل ہیڈکوارٹر میں ٹریفک کے بڑھتے مسائل پر قابو پانے کے لئے تحصیل انتظامیہ نے بازار ایریا میں لیوی تعینات کردیا،گاڈیوں کی پارکنگ پندرہ روز کے لئے سڑک کے ایک طرف اور اگلے پندرہ دنوں میں دوسری جانب رکھا جائے گا۔

تحصیلدار اشکومن جان عالم اور نائب تحصیلدار خالد انور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل ہیڈکوارٹر چٹورکھنڈ میں بے ہنگم ٹریفک کو قابو کرنے کے لئے لائحہ عمل طے کرلیا ہے جس پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گاخاص کر مرکزی بازار کی ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لئے ایک لیوی تعینات کیا گیاہے جو رش کے اوقات میں ٹریفک کو یک طرفہ رکھنے کا ذمہ دار ہوگا۔اس کے علاوہ گرانفروشی اور ناقص اشیاء کی فروخت روکنے کے لئے تحصیل انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر نگرانی کرے گی اور چھاپوں کا سلسلہ پورے تحصیل اشکومن تک پھیلایا جائے گا تاکہ عوام کو مناسب قیمت پر معیاری اشیاء دستیاب ہو سکے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button