خبریں

مرکزی انجمن تاجران کی کال پر کھرمنگ بھر میں شٹر ڈاون و پہیہ جام ہرتال جاری

کھرمنگ (سرور حسین سکندر) وفاقی اور صوبائی ٹیکسوں کے خلاف اور اور مرکزی انجمن تاجران کی کال پر کھرمنگ بھر میں شٹر ڈاون و پہیہ جام ہرتال جاری ہے جبکہ اس ضمن میں مہدی آباد مادھوپور کمنگو طولتی کھرمنگ خاص اولڈینگ اور دیگر چھوٹے بڑے علاقوں میں مارکٹیں ، تجارتی مراکز اور بازار مکمل بند ہیں
دوسری جانب ٹرانسپورٹر ایسوسی ایشن کی کال پر ٹرانسپورٹ بھی مکمل بند ہے جس کی وجہ سے سفر کرنے والوں کو شدید مشکلات پیش آرہی ہے دکانیں بند رہنے کے باعث عوام سخت پریشان ہے۔

انجمن تاجران مہدی آباد کے صدر کا کہنا تھا کہ حکومت گلگت بلتستان کی غریب عوام میں ٹیکسوں کی صورت میں بھتے لے رہی ہے آئینی حقوق سے محروم علاقے میں ٹیکسوں کا نفاز نا انصافی ہے حکومت جلد ٹیکسوں کا فیصلہ واپس لیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ مرکزی انجمن تاجران سکردو کے ساتھ مکمل تعاون کرینگے اگر 22دسمبر تک ٹیکسوں کو معطل نہیں کیا تو 23کو انجمن تاجران سکردو کے ساتھ گلگت تک لانگ مارچ میں شرکت کرینگے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button