خبریں

عوامی ایکشن کمیٹی کا ایجنڈہ سمجھ سے بالاتر ہے، محمد سلیم معاون خصوصی

استور( بیورورپورٹ) معاون خصوصی وزیر اعلی گلگت بلتستان محمد سلیم نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کا ایجنڈہ کیا ہماری سمجھ سے بالاتر ہے۔ ود ہولڈنگ ٹیکس کےبارے میں وزیر اعلی گلگت بلتستان نے وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران گزارش کیا تھا کہ اس ٹیکس کو ختم کیا جائےاور وزیر اعظم پاکستان نے ود ہولڈنگ ٹیکس کے خاتمے کی یقین دہانی بھی کروایا ہے لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی کیا چاہتی ہے سمجھ سے بالاتر ہے۔ چند ٹیکسز کا نفاز پیپلز پارٹی کے دور اقتدار میں ہوئے ہیں مگر آج پیپلز پارٹی شور مچا رہی ہے کہ ٹیکسز کا خاتمہ کیا جائے جو کہ چور مچائے شور کے مترادف ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان ود ہولڈنگ ٹیکس کے خاتمے کے لیئےاقدامات اٹھا رہے ہیں ۔ یہ طریقہ کار بلکل بھی درست نہیں ہے کہ شر پسند عناصر عوام کو گمراہ کریں۔ عوام کو بھی اس حوالے سے سوچ سمجھ کر قدم اٹھانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے فیصلے عوامی مفاد میں ہوتے ہیں۔ عوام کا خون چوسنے کے لیے اور جماعتیں ہیں جنہوں نے گلگت بلتستان میں اپنے ادوار میں بیڈ گورننس دیکر عوام کو رسوائی کے سوا کچھ نہیں دیا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button