خبریں

غذر: ٹیکس کے خلاف شٹرڈاون ہڑتال کے دوسرے روز بھی کاروبار زندگی مفلوج

غذر (بیورو رپورٹ) غذ ر سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے حکومت کی طرف سے عائد کردہ ٹیکس کے خلاف گلگت کی طرف لانگ مارچ کرنے کی تیاری مکمل کر لی۔ مر کزی انجمن تاجران اورعوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر ود ہولڈنگ اور دیگرٹیکسز کے نفاذ کے خلاف شٹر ڈاون ہڑتال دوسرے روز بھی جاری۔

کل غذر سے بڑی تعداد میں عوام اپنے مطالبات کے حق میں گلگت کی طرف لانگ مارچ کرینگے۔ اس حوالے سے انتطامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ غذر کی چاروں تحصیلوں میں مکمل شٹرڈوان ہڑتال سے عوام کو اشیاء خوردنی کے حصول میں بھی سخت پریشانی کا سامنا۔ ہوٹلوں کی بندش سے دور دراز کے علاقوں سے آئے مسافروں کو سخت دشواری کا سامنا،بار بار کے ہڑتال اور حکومت کی طرف سے خاموشی پر عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہورہا ہے مگر تاحال حکومت کی طرف سے اقدامات نہ اٹھانے کی وجہ سے پورے خطے کے عوام پریشان ہیں۔

غذر میں بھی حکومت کی طرف سے لگائے گئے ٹیکس کے خلاف مکمل شٹرڈاون ہڑتال کے دوسرے روز بھی کاروبار زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا۔ ضلع کے تمام نجی بنک بند ہونے سے صارفین جو دور دراز کے علاقوں سے رقم نکالنے گاہکوچ آئے تھے بنکوں اور ائے ٹی ایم بند ہونے سے مایوس گھروں کو لوٹ گئے جبکہ دوسری طرف سڑکوں کو ٹرانسپورٹ بھی نہ ہونے کے برابر تھی ہوٹلوں کی بندش سے مسافروں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑاغذر کی چاروں تحصیلوں میں بھی انجمن تاجران کی اپیل پر مکمل طور پر شٹرڈاون ہڑتال کی گئی اور مکمل طور شٹر ڈوان ہڑتال سے علاقے میں کاروبار زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے۔ علاقے میں تمام میڈیکل سٹورز بھی بند ہیں اور مریضوں کو دوائی تک نہیں مل رہی ہے بچوں کو دودہ لینے والدین دکانوں کا رخ کرتے ہیں مگر شٹرڈوان ہڑتال کی وجہ سے والدین اپنے بچوں کو دودھ تک نہیں خرید سکتے۔

دوسری طرف عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ٹیکس کے خاتمے کے لئے عوام کے احتجاج اور شٹر ڈاون ہڑتال پر حکومت اس کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی جس باعث حکومت ہڑتال ختم کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حکمران خود ہڑتال ختم کرانے کے حق میں نہ ہوجو ٹیکس گلگت بلتستان کے عوام پر لگایا گیا ہے یہ موجود ہ حکومت کے لئے بہت مہنگا پڑے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ پہلے گلگت بلتستان کے عوام کو ائینی حقوق دیا جائے پھر ٹیکس کی بات کی کی جائے دوسری طرف انجمن تاجران کی اپیل پر غذر کی چاروں تحصیلوں میں مکمل طور پر شٹرڈاون ہڑتال کی وجہ سے کاروبار زندگی مفلوج ہوکر رہ گیاہے۔

دوسری طرف انجمن تاجران اور عوام کی بڑی تعداد نے اگر مطالبات حل نہ ہوئے تو آج گلگت کی طرف لانگ مارچ کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے تمام انتظامات برابر کر لئے گئے ہیں اور آج بڑی تعداد میں عوام حکومت کی طرف سے لگائے گئے ٹیکس کے خلاف غذر سے گلگت کی طرف لانگ مارچ کرینگے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button