خبریں

استور: انجمن تاجران استور کی کال پر آج استور میں شٹر ڈوان ہٹرتال ہوئی

استور(شمس الرحمن شمس) انجمن تاجران استور کی کال پر آج استور میں شٹر ڈوان ہٹرتال ہوئی۔ اس موقعے پر اتحاد چوک استور میں جلسے کا انعقاد کیا گیا۔ جلسے میں پیپلز پارٹی کے سنئیر رہنماوں سمیت استور سپریم کونسل کے اراکین نے شرکت کی۔

اس موقعے پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی سنٹرل ایگزیٹو کمیٹی کے ممبر محمد شفاء نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر ایڈاپٹیشن ایکٹ کا فوری خاتمہ کرے۔ وزیر اعلی اسلام آباد میں اپنے آقاوں کو خوش کروانے کے لیے وہاں مقیم ہیں جبکہ گلگت بلتستان کی پوری عوام روڈ پر ہے۔ اگر حکومت نہیں چلا سکتا ہے تو وزیر فوری طور پر مستفی ہو جائے یا تو فوری طور پر گلگت بلتستان کی عوام پر لگائے گئے ناجائز ٹیکسز کا خاتمہ کریں۔

اس موقعے پر استور سپریم کونسل کے چیرمین ڈاکٹر غلام عباس نے کہا کہ گلگت بلتستان کی قوم بغیر حقوق کے ٹیکس ادا نہیں کرے گی۔ حکمران سن لو اگر ٹیکس کا خاتمہ نہیں کرو گے تو گلگت بلتستان سے تمہارا خاتمہ ہو جائے گا۔ گلگت بلتستان کی عوام کو پہلے آئین کے دائرہ کار میں شامل کیا جائے اس کے بعد ٹیکس کا نفاظ کیا جائے۔ حقوق دو ٹیکس لو یہ تحریک اب مزید تیز ہوگی۔

اس موقعے پر پیپلز پارٹی کے سنیررہنما محمد موسی نے کہا کہ ن لیگ گلگت بلتستان کی غریب عوام کا خون چوس رہی ہے۔ حفیظ الرحمن گلگت بلتستان کی غریب عوام پر بم گرا رہے ہیں۔ ہم کبھی چپ نہیں رہینگے۔

اس موقعے پر لیبریشن فرنٹ آزاد جموں وکشمیر کے رہنما شکور خان نے کہا کہ گلگت بلتستان کی عوام کو وفاقی جماعتیں نظر میں ہی نہیں لاتی ہیں۔ ابھی تک وفاق نے گلگت بلتستان کو اندھیرے میں رکھا اور آج گلگت بلتستان کی غریب عوام کے اوپر ناجائز ٹیکسز کا نفاظ کر رہے ہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ فوری طور پر ٹیکسز کا نفاظ سے نجات دلادے۔

اس موقعے پر دیگر رہنماوں نے بھی ٹیکسز کے خلاف تحریک کو تیز کرنے کے حوالے سے خطاب کیا اس موقعے پر انمجن تاجران استور کے سیکریٹری جنرل نے قرارداد میں کہا کہ انشا اللہ اگر ٹیکس ہٹایا نہیں گیا تو ہم گلگت کی طرف لانگ مارچ کرینگے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button