خبریں

شگر: پیر طریقت نوربخشیہ سید محمد شاہ نورانی کا شگرآتشزدگی سے متاثرہ ہ مدرسے کا دورہ

شگر(نامہ نگار) پیر طریقت صوفیہ امامیہ نوربخشیہ سید محمد شاہ نورانی کا شگرآتشزدگی سے متاثرہ ہ مدرسے کا دورہ۔اس موقع پہ علماء کرام، ڈی سی اور ڈی ایس پی ضلع شگر نے ان سے ملاقات کی۔

اس موقع پر پیر طریقت نے دکھ کا اظہار کیا اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کی اصل حقائق کا کھوج لگائے اور سامنے لائے. اس معاملے میں ہم مکمل تعاون کے لئے تیار ہیں.

اس موقع پر کہا کہ نوربخشی عوام پر امن رہے اور انتظامیہ کا ساتھ دے۔جب تک اصل حقائق سامنے نہیں لائیں گے ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے. اس کے پیچھے اگر کوئی سازش ہے تو بے نقاب کر کے کڑی سے کڑی سزا دے تاکہ آئندہ اس قسم کے نقص امن پیدا نہ ہو۔

میر واعظ و امام جمعہ وجماعت خانقاہ معلی شگر سید حسن شاہ نے حالیہ نوربخشی مدرسہ کو پیش آنے والے حادثے کے بارے میں خطبہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس موقع پر صبر و استقامت سے کام لینے کی ضرورت ہے۔ساتھ ہی اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا اور نوربخشی پیروکاروں کو پر امن رہنے کی ہدایت کی۔

نوربخشی عوام مدرسے میں آتشزدگی کے حوالے سے پولیس اور انتظامیہ کیساتھ تحقیقی امور میں ساتھ دے اور نقص امن کی حوصلہ شکنی کرے۔اور سازشی عناصر کو کامیاب نہ ہونے دے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت امت مسلمہ کو اتحاد و یگانگت کا مظاہرہ کرنے اور پاکستان کی سالمیت و استحکام کے لئے کوششیں جاری رکھنے کی ضرورت ہے. انتظامیہ سے بھرپور مطالبہ کی ہے کہ اس واقعہ کی صاف و شفاف تحقیقات کرے اور حقائق کا عوام کے سامنے پیش کرے. اس سلسلے میں عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ تحقیقی امور میں انتظامیہ کا ساتھ دے اور نقص امن کی حوصلہ شکنی کرے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button