ہنزہ : پاکستان مسلم لیگ ن سکیریٹریٹ میں بانی پاکستان اور صدرپاکستان مسلم لیگ ن کی یوم پیدائش پر تقریب کا انعقاد

ہنزہ (ذوالفقار بیگ ) پاکستان مسلم لیگ ن ہنزہ کے ضلعی سکیریٹریٹ میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور صدرپاکستان مسلم لیگ ن نواز شریف کی یوم پیدائش پر ایک پُر وقار تقریب کا انعقاد ہوا ۔ جس میں پاکستان مسلم لیگ ن ہنزہ کے عہدادارن اور کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔اس تقریب میں پارٹی کارکنان کے علاؤہ سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی ۔

اجلاس سے پاکستان مسلم لیگ ن ہنزہ کے صدر جان عالم نے اسلام آباد سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بابائے قوم کے افکار اور ان کی رہنماء اصولوں پرعمل کرنے پر ضرور دیا ۔ پاکستان کی سلامتی ، ملک سے وفاداری اور قائدمیاں محمد نواز شریف کا سیاسی وفاداری کی عہد کا پختہ عزم ظاہر کیا ۔پاکستان کی تعمیر و ترقی اور بالخصوص گلگت بلتستان کی ترقی میں قائد عوام میاں محمد نواز شریف کا اہم کردار عوام کبھی فراموش نہیں کرسکتے ۔اُنہوں نے پارٹی کارکنوں کو سیاسی میدان میں قائد نواز شریف کی پختہ عزم لیکر چلانے کی ہدایت کی ۔

اجلاس کے آخر میں ملک کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی گئیں ۔پارٹی کارکنوں نے کیک کاٹ کر دونوں رہنماؤں کی یوم پیدائش منا یا گیا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments