خبریں

وزیر قانون کا مناظرے کا چیلنچ قبول کرتا ہوں. مولانا سلطان رائیس

گلگت(ریاض علی) عوامی ایکشن کمیٹی کے چئیرمین مولانا سلطان رائیس نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ اور وزراء این سی پی ہیں. متازعہ خطے میں این سی پی وزیر اعلیٰ اور وزراء ہمیں قبول نہیں ہے.وزیر بے قانون عوام کو گمراہ کرنے کےلئے جھوٹے پروپیگنڈہ کررہا ہے.وزیر قانون کا مناظرے کا چیلنچ قبول کرتا ہوں.اگر مناظرے میں وزیر بے قانون ہار گئے تو وہ وزارت سے مستعفیٰ ہوجائے اگر میں ہار گیا تو ایکشن کمیٹی سے میں استعفیٰ دیتا ہوں.

گلگت میں عوامی ایکشن کمیٹی اور انجمن تاجران کے احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سلطان رائیس نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام محب وطن ہے.یہاں کے حکومتی نمک خوار اپنے زاتی مفادات کےلئے گلگت بلتستان کے محب وطن عوام کو غدار بنانے کے لئے جھوٹے پروپیگنڈے کررہے ہیں.متازعہ خطے کے عوام ٹیکس سے مستشنیٰ ہوتے ہیں ایسے میں گلگت بلتستان کے عوام پر ٹیکس لگانے کا کیا جواز بنتا ہے. گلگت بلتستان حکومت ہوش کے ناخن لیں ابھی بھی وقت ہے.اگر مزید ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا تو حکومت کو بہت نقصان اٹھانا پڑے گا.ہمارا کوئی سیاسی ایجنڈہ نہیں ہے بلکہ ہم صرف اور صرف عوام کی بات کرتے ہیں.گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع سے عوام کل گلگت کی طرف روانہ ہورہے ہیں.دیگر اضلاع کے عوام اگر گلگت آئیں گے تو اس وقت حکومت کے پاس وقت نہیں ہوگا.اسی لئے ہٹ دھرمی اور انا کو ختم کرکے گلگت بلتستان میں لاگو تمام ٹیکسیز کو ختم کریں. بعض ٹیکسیز گلگت بلتستان حکومت نے لگایا ہے اور بعض ٹیکسیز وفاق نے لگایا ہے.جو ٹیکسیز وفاق نے لگایا ہے وہ سارے وفاق کے اکاونٹ میں چلا جاتا ہے.اس سے صوبے کو کچھ نہیں ملتا ہے.وفاق ایک طرف کہتا ہے کہ گلگت بلتستان متنازعہ خطہ ہے اور دوسری طرف ٹیکسیز لاگو کرتا ہے.متنازعہ خطے میں دنیا کا کوئی بھی قانون اور طاقت ٹیکسیز نہیں لگا سکتا ہے.

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button