خبریں

شگر: ٹیکس کیخلاف احتجاج میں شرکت کے لیے تاجر گلگت کی طرف روانہ ہوگئے

شگر(عابدشگری)وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان کی عوام پر عائد کردہ ٹیکس کیخلاف عوامی احتجاج کے آخری مرحلے میں چلو چلو گلگت چلو لانگ مارچ میں شرکت کرنے کیلئے ضلع شگرسے مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کیساتھ درجنوں گاڑیاں گلگت روانہ ہوگئے۔

رہنماؤں میں علمائے امامیہ شگر کے صدر آغا طہٰ اشمس الدین الموسوی،شیخ کاظم ذاکری،شیخ ضامن علی مقدسی،شیخ زکاوت علی،انجینئر عدیل شگری،فداعلی شگری ،راجہ عدیل انجم ،وزیر محمد نسیم اور دیگر شامل ہے۔ ریلی میں پی پی اور اسلامی تحریک کے سواء دیگر تمام سیاسی جماعتیں شامل ہے۔ جن میں ایم ڈبلیو ایم، پی ٹی آئی،بازار کمیٹی اور شگر ایکشن کمیٹی شامل ہے۔علماء اور سیاسی رہنماؤں کی قیادت میں شگر سے درجنوں گاڑیوں پر مشتمل سینکڑوں افراد کی ریلی کا سکردو پہنچنے پر انجمن تاجران سکردو کی رہنماؤں کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا۔ اور ان رہنماؤں کو پھولوں کی ہار پہناکر ریلی کی شکل میں انجمن تاجران کی آفس تک لے گئے ۔ جہاں سے یادگار شہداء کی جانب روانہ ہوئے۔

یادگار شہداء پر جلسہ عام کے بعد تمام شرکاء گلگت کیلئے روانہ ہوئے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button