سیاست

شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے آمریتی کرگسوں کے خلاف جنگ میں زندگی گنوا دی، سعدیہ دانش

گلگت (پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی گلگلت بلتستان  کی سیکریٹری انفارمیشن و سابق صوبائی وزیر اطلاعات سعدیہ دانش نے محترمہ شہید رانی کی برسی کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا  ہے کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے آمریتی کرگسوں کے خلاف جنگ میں اپنی زندگی گنوائی لیکن اپنے کاز سے دستبردار نہ ہوئیں ۔انہوں نےکہا ہےکہ 27 دسمبر پاکستان کیلئے دھڑکنے والے ہر دل اور ہر اس ذہن کی جانب سے خراج عقیدت کرنے کا دن ہے جو ملک پاکستان اور اس کے عوام کیلئے ان کی طرح خواب دیکھتا ہے ۔محترمہ  نے صوبوں کو خودمختاری دیکر وفاق کو مضبوط کیا انکا مزید کہنا ہے کہ بینظیر بھٹو نے پاکستان کی بقاء کیلئے جاری جنگ جیت کر عوام کی حقیقی خوشحالی کے سفر کو آگے بڑھایا ملک کو ترقی کے حقیقی زینے پر چھڑانے کی راہ ہموار کردی رہنما پیپلز پارٹی کا مزید کہنا  ہے کہ محترمہ نے زنگی کی آخری سانس تک عوام کی بہتری اور بھلائی کیلئے کام کیا ۔محترمہ کو ایک مدبر،دلیر اور دوراندیش سیاست دان کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ملک دشمنوں کے خلاف برسر پیکار رہنے والی بی بی شہید کا کردار آج بھی وطن پرستوں کیلئے مشعل راہ ہے ۔انہوں نے گلگت بلتستان کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  موجودہ صوبائی حکومت نے محازآرائی کا دروازہ کھول دیا ہے انہیں عوامی مفاد سے کوئی سروکار نہیں ان کی غلط پالیسیوں کے باعث آج عوام سڑکوں پر ہے خطے کے عوام کو بیوقوف بنایا جارہا ہے ۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button