حادثات

شگر: ہورچس میں مویشی خانے میں پانی گھسنے سے 15مویشی ہلاک

شگر(عابدشگری) شگر ہورچس میں مویشی خانے میں پانی گھسنے سے 15مویشی ہلاک ہوگئے جبکہ جانوروں کیلئے جمع کئے گئے چارے بھی پانی میں بھیگ کرخراب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق شگر کے گاؤں ہورچس میں گذشتہ رات سخت برف اور سردی سے کوہل جم جانے کیوجہ سے پانی مویشی خانے میں گھس گئے۔ اور رات بھر پانی میں بھیگنے کی وجہ سے 15قیمتی جانور ہلاک ہوگئے۔گھر کے مالک محمد ابراہیم کے مطابق رات کو برف باری اور سخت سردی کی وجہ سے گھر سے ملحق کوہل میں پانی جم گیا تھا جس کی وجہ سے پانی کی سطح اوپر آگیا اور پانی گھر میں داخل ہوئے۔ تاہم انہیں صبح اس وقت پتا چلا جب وہ لوگ جانوروں کو چارہ دینے کیلئے گھر کے نچلے حصے میں موجود مویشی خانے گئے تو سارے جانور پانی میں مرے ہوئے پایا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ ان کے قیمتی 15سے زائد جانور ہلاک ہوگئے ہیں۔ جبکہ ان جانوروں کیلئے رکھے گئے چارے بھی ضائع ہوگیا ہیں۔ انہوں نے حکومتی اداروں سے ان کی نقصانات کی ازالے کی اپیل کی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button