خبریں

گلگت : ضلعی انتظامیہ کے اجازت کے بغیر ضلع گلگت میں یتیم ،بیواوں اور ضرورت مندوں کی مدد کیلئے چندہ لینے پر پابندی عائد کردی گئی

گلگت (پ ر) ضلعی انتظامیہ کے اجازت کے بغیر ضلع گلگت میں یتیم ،بیواوں اور ضرورت مندوں کی مدد کیلئے چندہ لینے پر پابندی عائد کردی گئی۔ چندہ کیلئے ڈپٹی کمشنر گلگت کی طرف سے اجازت نامہ لازمی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز اسسٹنٹ کمشنر /سب ڈویژ نل مجسٹریٹ گلگت حسین احمد رضا نے مجسٹریٹس کو احکامات دیتے ہوئے کہا کہ شہر میں ضلعی انتظامیہ کے اجازت کے بغیر یتیموں،بیواوں اور ضرورت مندوں و مستحق لوگوں کے نام پر چندہ لینے پر پابندی لگانے کے احکامات دیدئے۔ فلاحی تنظیموں کو اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر گلگت سے اجازت لینا ہوگا تاکہ عوامی چندہ کا اصل حقداروں تک پہنچانے میں مدد مل سکے اور فلاحی تنظیموں کا مقصد بھی پورا ہو سکے۔ پابندی کا مقصد چندہ کو غیر قانونی ہاتھوں میں جانے سے روکنا ہے۔ ضلعی انتظامیہ فلاحی اداروں کے ساتھ ملکر ضرورت مند وں کی صحیح معنوں میں خدمت کو یقینی بنا نے کیلئے شہر میں غیر قانونی چندہ لینے والے فلاحی اداروں کی حوصلہ شکنی کا کرنا ہے جوکہ یتیمیوں اور بیواوں کے نام پر عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔

انہوں نے سیکٹرز مجسٹریٹس کو حکم دیا کہ شہر کے تمام دکانوں سے بغیر اجازت رکھے گئے چندہ بکسوں کو ہٹاتے ہوئے فوری رپورٹ کریں تاکہ فلاحی تنظیموں کیلئے چندہ لینے کیلئے نیا لائحہ عمل طے کیا جاسکے۔

بعدازاں انہوں نے فلاحی تنظیمیوں اور ضلعی انتظامیہ کے زمہ داورں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ قانون سب کیلئے برابر ہے اور شہر میں غیر قانونی اور ضلعی انتظامیہ کے اجازت بغیر کوئی کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ واضح رہے کہ اسسٹنٹ کمشنر کے حکم پر شہر کے مختلف دکانوں سے نصف درجن سے زائد چندہ بکسوں کو سیکٹر مجسٹریٹ علی عباس نے اپنے تحویل میں لیکر تحصیل آفس پہنچادیا ہے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button