اہم ترینخبریں

گلگت بلتستان ڈیپارٹمنٹل ورکنگ پارٹی اجلاس میں 41کروڑ 81لا کھ کی لا گت کے 23منصوبے منظور کیا گیا

گلگت ( پ ر) گلگت بلتستان ڈیپارٹمنٹل ورکنگ پارٹی کا اجلاس سیکر یٹری پلا ننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی زیر صدارت منعقد ہوئی ۔اجلاس میں مجموعی طور پر محکمہ گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی ، ڈسٹر کٹ ڈیلو یلپمنٹ پروگرام بر قیات ، تعمیرات عامہ ، سوشل ویلفیئر، ٹوریز م، تعلیم ، صحت اور ایل جی اینڈ آرڈی کے کل31منصوبوں جن کی کل لا گت 2ارب 20کروڑ روپے بنتی تھی۔ تفصیل سے غور و خوض کیا گیا ۔ اس اجلاس میں مختلف محکموں کے 23منصوبے جن کی لا گت 41کروڑ 81لا کھ روپے بنتی تھی منظور کیا گیا ۔

اس اجلاس میں ڈسٹر کٹ ڈیویلپمنٹ پروگرام کے تحت ڈسٹر کٹ دیا مر ، استور ، سکردو ، کھر منگ اور گا نچھے کے 6منصوبے جن کی کل لا گت 8کروڑ 83لاکھ 18ہزار رو پے بنتی تھی ، منظور کیا گیا۔بجلی کی پیداوا ر کو بڑ ھانے کے سلسلے میں ڈسٹر کٹ سکر دو، کھر منگ ، شگر اور گا نچھے سے متعلق 15سے 20میگاواٹ بجلی کی پیداوار ی صلا حیت کو جا پہنچنے کیلئے 6فز بیلٹی کے منصوبوں جن کی مجموعی لا گت 7کروڑ 50لاکھ روپے بنتی تھی منظو رکیا گیا ۔سیا حت کو فروغ د ینے کے سلسلے میں 2منصوبے جن کی لا گت ایک کروڑ 98لا کھ 16ہزار روپے بنتی تھی منظور کیا گیا ۔سٹر ک اور پلوں کے ذریعے عوام کو بہتر سے بہتر سہو لت دینے کے حو الے سے محکمہ تعمیرات کے تحت 14کروڑ 20لا کھ روپے کی لا گت سے5منصوبوں کی منظوری دیدی گئی ۔ اس کے علا وہ تعلیم اور صحت کے 4منصوبے جن کی کل لا گت 7کروڑ 25لاکھ روپے بنتی تھی منظور کیا گیا ۔

اس اجلاس میں محکمہ سو شل ویلفیئر ، تعمیرات عامہ ، صحت اور ایل جی اینڈ آرڈی کے 8منصو بے جن کی مجموعی لا گت ایک ارب 78کروڑ 20لا کھ رو پے بنتی تھی اگلے فورم کی منظوری کیلئے سفارش کیا گیا ۔ ان منصوبوں کی تکمیل سے گلگت بلتستان میں زندگی کے مختلف سہو لتوں کی رسائی سے معمولا ت زند گی بہتر ہو نے سے معیار زندگی میں بھی اضا فہ ہو گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button