تعلیم

شگر: ویدر پالیسی نے سکولوں کے چوکیداروں کو بیمار کردیا، سردی میں جلانے کے لئے ملنے والا لکڑی بھی بند اور الاونس کے پیسے بھی نہیں ملا

شگر(نامہ نگار) ویدر پالیسی نے سکولوں کے چوکیداروں کو بیمار کردیا ٹھٹھر تی اس سردی میں جلانے کے لئے ملنے والا لکڑی بھی بند ہوگیا ویدر یالیسی پر عمل در آمد بھی نہیں ہوا جس کے باعث گریڈ ون ملازمین کو مشکل میں ڈال دیا ڈیوٹی نہ دے تو بچوں کآ پالنا مشکل ہوجائیں گے ڈیوٹی دیں تم سردی میں ٹھٹھر کر ہم مر جائیں گے چوکیداروں کی فریاد تفصیلات کے مطابق حکومت نے سرکاری ملازمین کے لئے سردیوں میں لکڑی دینے کے بجائے ویدر الاونس متعارف کراتے ہوئے لکڑی کے پیسے ان کے اکاؤنٹ میں جمع کرنے کی پالیسی متعارف کرالیا۔ہے۔اور کابینہ نے اس کی منظوری دی تھی تاہم ابھی تک اکاؤنٹ میں پیسے منتقل نہیں ہوسکا ہے۔ ادھر سرکاری سکولوں کے ذمہ داروں نے چوکیدار وں کو یہ کہہ کر لکڑی دینے سی منع کردیا ہے کہ حکومت نے ویدر آلآونس کے مد میں ملنے والی رقم سب کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کآ اعلان کیا ہے اس لئے ہم لکڑی نہیں دے سکتے۔ سکولوں سے ملنے والی اطلاعات کیطابق سکولوں میں لکڑی تو موجود ہے لیکن سکول کے زمہ داروں نے سٹوروںکو تالا لگا دیا ہے جس کے باعث اس شدید ترین سردی میں چوکیدار ٹھٹھر ٹھٹھر کر رات کی چوکیداری کرنے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا ہے کہ یا تو ویدر الاونس فوری طور پر فراہم کیا جائے ورنہ سکول انتظامیہ کو اس بات کا پابند بنایا جائے کہ وہ چوکیداروں پر رحم کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button