صحت

گلگت : چھاپوں کے دوران بڑی مقدار میں پابندی شدہ چورن کی برآمدگی، دکانداروں پر جرمانے عائد

گلگت (پ۔ر) اسسٹنٹ کمشنر /سب ڈویژنل مجسٹریٹ گلگت حسین احمد رضا نے کہا کہ شہر میں ناقص اشیاء کی خرید وفروخت پر پابندی لگادی گئی ہے اور مضر صحت اشیاء خوردہ نوش فروخت کرتے ہوئے کوئی بھی فرد یا دکاندار پکڑا گیا تو سخت کاروائی کی جائے گی۔ انتظامیہ کی جانب سے پابندی شدہ مضر صحت اشیاء خوردہ نوش گلگت شہر میں کھلے عام فروخت کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

چورن پہ ملک بھرکی طرح گلگت بلتستان میں بھی پابندی عائد ہے چورن کے استعمال سے معدہ میں کینسر کا شدید خطرہ ہے جبکہ بچے اور خواتین اسے شوق سے استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے علاقے میں موزی اور خطرناک بیماریوں کا شدید خدشہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوموار کے روز فوڈ انسپکٹر کی جانب سے بازار میں چھاپوں کے دوران بڑی مقدار میں پابندی شدہ چورن کے برآمدگی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

اس سے قبل اسسٹنٹ کمشنر /سب ڈویژنل مجسٹریٹ گلگت حسین احمد رضا کے حکم پر گلگت شہر کے مختلف علاقوں میں میونسپل فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی نے میونسپل فورس کے ہمراہ چھاپہ مار کاروائی کے دوران بڑی مقدار میں پابندی شدہ چورن کے برآمدکرکے اپنے قبضے میں لیا اور اور فورس کے ہمراہ سب ڈویژنل مجسٹریٹ کی عدالت مجسٹریٹ پیش کر دیا ۔سب ڈویژنل مجسٹریٹ نے فورس کو حکم دیا کہ ضبط شدہ چورن کو تلف کرنے کا حکم دیا اور زمہ دار دکانداروں پر جرمانے عائد کردئے ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ شہر میں کوئی غیر قانونی اشیاء پر سخت قانونی سزا ی جائے گی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button