صحت

سال 2018 کوشگر میں صحت کے سال کے طور پر منایا جائے گا

شگر(عابدشگری) بہتر صحت کے سہولیات ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔کم وسائل کے باوجود ڈی ایچ او شگر اورمحکمہ صحت کی نوزائید ضلع شگر میں انقلابی اقدامات قابل ستائش ہے۔ سال 2018 کوشگر میں صحت کے سال کے طور پر منایا جائے گا جبکہ شگر کے لوگوں کو بہتر صحت کی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہونا چاہئے۔امید ہے محکمہ صحت شگر جلد ہی تمام اضلاع کیلئے مثالی ادارہ بن جائے گا۔ ان خیالات کاا ظہار ڈپٹی کمشنر شگر ذاکر حسین اور ڈسٹڑکٹ ہیلتھ آفیسر شگر سید صادق شاہ نے نئے سال کی آمد کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔

محکمہ صحت شگر کی جانب سے نئے سال کی آمد کے موقع پر رورل ہیلتھ سنٹر شگر میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر شگر ذاکر حسین تھے جبکہ ڈی ایچ او شگر سید صادق شاہ،سنیئر میڈکل آفیسر شگر ڈاکٹر وزیر غلام حسین اور محکمہ صحت شگر کے ملازمین بھی شریک تھے۔

تقریب میں نئے سال کی آمد کا کیک کاٹا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شگر ذاکر حسین نے کہا کہ بہتر صحت کی سہولیات ہر شہری کا حق ہے۔شگر کے ضلعی انتظامیہ صحت کی بہتری کیلئے محکمہ صحت کی ہر اچھے اقدام کی تائید کرینگے اور شگر میں ہیلتھ کی بہتری کیلئے ڈیپارٹمنٹ کیساتھ ملکر کام کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ کم عرصے اور کم وسائل میں ڈی ایچ او شگر کی جانب سے شگر میں صحت کی شعبے میں انقلابی اقدامات قابل تعریف اور ستائش ہے امید ہے کہ محکمہ صحت دیگر اداروں اور ڈیپارٹمنٹ کیلئے بہتر مثال بن جائے گا۔اس سے پہلے ڈی ایچ او شگر سید صادق شاہ نے اپنے خطاب میں کہاکہ محکمہ صحت شگر لوگوں کو بہتر ہیلتھ سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہنگامی اور انقلابی اقدامات اٹھارہے ہیں۔ جون تک شگر میں ڈی ایچ کیو کا قیام عمل میں لایا جائے ۔جبکہ عنقریب ہی آر ایچ سی میں سکینڈ ٹائم کیلئے ڈاکٹر کی تعیناتی عمل میں لایا جارہا ہے جس کے بعد لوگوں کو آر ایچ سی سے 24گھنٹے ڈاکٹر میسر ہونگے۔سیکریٹری ہیلتھ گلگت بلتستان اور ڈپٹی سیکریٹری ہیلتھ دونوں شگر میں صحت کے حوالے سے کافی دلچسپی لے رہے ہیں۔جوہ نیک شگون ہے۔انشاء اللہ شگر کی لوگوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہمارا اولین ترجیح ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button