صحت

ایم این سی ایچ پروگرام کے ملازمین 6 چھ ماہ سے تنخواہوں سے محروم

اسکردو: ایم این سی ایچ پروگرام کے ملازمین گزشتہ 6 چھ ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے فاقہ کشی کاشکار ہوئے ہیں. ایم این سی ایچ پروگرام بلتستان کے ملازمین نے منگل کے دن گزشتہ چھ ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر آفس کو تالے لگا کر ڈی ایچ او آفس سکردو کے باہر دھرنا دیا. ڈی ایچ او سکردو کی کوشش کے باوجو گلگت میں موجود حکام بالا سےاس معاملے میں رابطہ نہ ہوسکا. ملازمین کا کہنا ہے کہ مزید ایک ہفتے تک تنخواہیں نہ ملنے کی صورت میں اپنےخاندان سمیت وزیر اعلی آفس کے باہر دھرنا دینے پر مجبور ہونگے.

ملازمین نے چیف سیکریٹری اور وزیر اعلی سے اس بارے میں محکمہ ہیلتھ کے حکام بالا کے خلاف ایکشن لینے کی اپیل کی ہے.

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button