جرائمخبریں

ضلع نگر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ،درجنوں قدیمی تجاوزات مسمار

نگر(پ ر) ضلع نگر میں ڈپٹی کمشنر /ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نگر نوید احمد کے حکم پر تجاوزات کے خلاف گرینڈآپریشن کا آغاز کر دیا گیا ۔تجاوزات کنندگان کو دی گئی مدت کے اختتام کے پہلے روز ہی درجنوں تجاوزات کو مسمار کردیا گیا اور باقی ماندہ تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رکھنے کا اعلان کردیا گیا۔ تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن براہ راست نگرانی اسسٹنٹ کمشنر نگر شاہ رخ چیمہ کررہے ہیں جنکو روزانہ کی بنیاد پر ڈپٹی کمشنر نگر کو رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ضلع نگر میں درجنوں مقامات پر تجاوز کنندگان نے سرکاری معاوضہ حاصل کرنے کے باجود تجاوزات کئے ہوئے ہے جنکی ریونیو ریکارڈ سے تحقیق کرنے کے بعد ڈپٹی کمشنر نگر نے انکے خلاف آپریشن کا اعلان کیا ہے اور اس فیصلے کے بعد پہلی بار ضلع نگر میں باقاعدہ طور پراس آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ آپریشن کے پہلے روز نگر کے قدیم گاوں بڈلس میں تجاوز کئے گئے رابطہ سڑکوں کو واگزار کیا گیا جسے درجنوں مقامات پر تجاوز کیا گیا اسکے علاوہ کنجوکشال میں لوکل گورنمنٹ کی کی تعمیر کردہ کمیونٹی ہال کو تجاوز کنندگان سے آزاد کر دیا گیا ہے۔

تجاوزات کے خلاف شروع ہونے والے آپریشن پر اہلیان علاقہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نگر،اسسٹنٹ کمشنر نگر کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور اس امید کا ظہار کیا کہ یہ آپریشن پورے ضلع میں بلاتفریق جاری رکھتے ہوئے ضلع نگر کو تجاوزات سے پاک کردیا جائے گا ۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button