کھیل

لاہور میں بلتی ثقافتی جشن مے فنگ کے سلسلے میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

لاہور: بلتی ثقافتی جشن مے فنگ کے سلسلے میں لاہور میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں گلگت بلتستان بھر سے ۹ ٹیموں نے حصہ لیا اور فائنل مقابلہ بلتستان ۱۱ بمقابلہ مہدی آباد کے مابین کھیلا گیا۔

فائنل مقابلے میں بلتستان ۱۱ نے دلچسپ مقابلے کے بعد مھدی آباد کو زیر کیا اور ٹرافی اپنے نام کیا۔بلتستان کے سید ادیب نے شاندار کھیل پیش کیا اور ۵۰ رنز بنائے اور ناٹ آوٹ رہےاوراپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

فائنل میچ کے مہمان خصوصی چیف انجینئر لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی جناب ظہور حسین تھے۔ دیگر مہمانوں میں منور بلتی، قاسم شمائل، باقر کاظمی اور کمیل بلتی شامل تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیا۔

انہوں نے ٹورنامنٹ کے لئے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا اور مستقبل میں بھی ایسی صحت افزا کاوشوں کو جاری رکھنے پر زور دیا۔ اور آخر میں انتظامیہ کمال احمد اور علی احمد شگری نے مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button