اہم ترینخبریں

صدر مملکت ممنون حسین سے گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان کی ملاقات

اسلام آباد: گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے صدر پاکستان ممنون حسین سے ایوان صدر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں صدر پاکستان منون حسین نے ہز ہائنیس پرنس کریم آغاخان کی گلگت بلتستان کے کامیاب دورے پر مبارکباد دی اور ہز ہائنیس پرنس کریم آغاخان کے دورے کو کامیاب بنانے پر گلگت بلتستان کے صوبائی حکومت کی بہترین اقدامات کو خراج تحسین پیش کیا ۔

صدر پاکستان ممنون حسین نے گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان دے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کو فروخت دینے کے لیئے اقدامات کرینگے اور عطا آباد جھیل اور دیگر سیاحتی مقامات کو بہتر بنانے کے لیئے اقدامات اٹھائینگے۔صدر پاکستان نے کہا کہ گلگت بلتستان کے موجودہ عوامی مسائل کو حل کرنے کے لیئے وفاقی حکومت صوبائی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے اور بہت جلد گلگت بلتستان کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیئے مضبوط اور جامع حکمت عملی اپنائی جائیگی ۔

صدر پاکستان ممنون حسین نے کہا کہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیئے بحیثیت چانسلر اپنے سارے وسائل بروے کار لایا جائیگا اور قراقرم یونیورسٹی کو دنیا بھر میں بہترین یونیورسٹی کے نام پہچاناجائیگا ۔

گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے قراقرم یونیورسٹی کے ضلع ہنزہ اور غذر میں کیمپس کی منظوری دینے اور عطاء آباد جھیل پر 32.5میگا واٹ بجلی کے میگا منصوبے کی منظوری دینے پر صدر پاکستان ممنون حسین اور وفاقی حکومت کا گلگت بلتستان کے عوام کی جانب سے شکریہ بھی اد اکیا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button