اہم ترینخبریں

گورنر و وزیر اعلیٰ لوکل کونسلات کے فیسوں کو بحال کرنے کے احکامات جاری کریں، قائم مقام سیکریٹری /ڈائریکٹر گلگت بلتستان لوکل کونسل بورڈ

گلگت (پ ر) قائم مقام سیکریٹری /ڈائریکٹر گلگت بلتستان لوکل کونسل بورڈ حاجی ذوالفقار احمد نے گورنر و وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ لوکل کونسلات کے فیسوں کو بحال کرنے کے احکامات جاری کریں تاکہ لوکل کونسلات کے مالی مشکلات پر قابو پایا جاسکے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے لوکل کونسلات کے فیسوں کے معطلی کے باعث گلگت بلتستان کے 10ضلع کونسلیں ,2میونسپل کارپوریشنز اور8میونسپل کمیٹیوں کو شدید مالی بحرانی کیفیت کا سامنا ہے اور لوکل کونسلات کا نظام کو چلانے کیلئے فیسوں کی ادائیگی اہم ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز جی بی لوکل کونسل بورڈ سیکریٹریٹ میں میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔

قائمقام سیکریٹری لوکل کونسل بورڈ نے کہا کہ لوکل کونسلات کی لوکل آمدن کی بندش کے باعث عوام کو فوری سہولیات کیلئے دی جانے والی سروسز شدید طور پر متاثر ہوئے ہیں چونکہ یہ ادارے براہ راست عوام کو فوری خدمات دیکر فیسیں وصول کرتے ہیں جوکہ 1979پنجاب ایکٹ کے تحت گزشتہ 30سالوں سے عوام ان اداروں کو فوری خدمات کے تحت بخوشی فیسیں ادا کر رہے تھے۔ حال ہی میں صوبائی حکومت کیجانب سے لوکل کونسلات کے فیسیوں کو ٹیکس کا نام دیکر انکی بندش سے متعلقہ اداروں کو شدید مالی مسائل کا سامنا ہے حالانکہ یہ سروسز چارجز ہے ٹیکس نہیں اور عوام گزشتہ کئی سالوں سے ان اداروں کو ادا کرتے آئے ہیں۔ ملک کے دیگر صوبوں اور آذاد کشمیر میں بھاری لوکل کونسلات فیسیں اور ٹیکس وصول کرتے ہیں جسکی نسبت گلگت بلتستان میں اونٹ کے منہ میں زیرہ کے برابر ہے ۔

انہوں نے مختلف سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ سیکریٹری لوکل گورنمنٹ و چیئرمین گلگت بلتستان لوکل کونسل بورڈ آصف اللہ خان نے پہلی مرتبہ لوکل کونسلات کو مضبوط اور خود مختار بنانے کیلئے اقدامات کئے جسکے مثبت اثرات مرتب ہونے شروع ہوئے ہیں اور کونسلات کے ملازمین کیلئے پہلی مرتبہ پنشن اکاونٹ کیلئے اقدامات آخری مراحل میں ہے امید ہے جلد صوبائی حکومت منظوری دے گی جسکے تحت ون ٹائم بجٹ 5سے 10کروڑ روپے درکار ہیں۔

صوبائی حکومت کی جانب سے بجٹ ملنے کے بعد لوکل کونسلات کے غریب ملازمین کو پنشن کے مد میں انہیں ماہانہ رقم ملے گی جوکہ ملازمین کا درینہ مطالبہ تھا انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ صوبائی حکومت کیجانب سے ویدر پالیسی کی حمایت کرتے ہیں البتہ اس میں بجٹ میں اضافے کی ضرورت ہے چونکہ ہمارے ملازمین صبح سے شام تک سردی کے موسم میں دوردراز علاقوں میں خدمات سرانجام دیتے ہیں۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ لوکل کونسل بورڈ تمام اضلاع کے ضلع کونسلیں اور میونسپل کمیٹیوں کو خودمختار اور مضبوظ بنانے کیلئے کام تیز کردیا ہے انشاء اللہ چیئرمین لوکل کونسل بورڈ کی سرپرستی میں لوکل کونسلات کو مضبوط اور مربود بناتے ہوئے انہیں خودمختا ر بنایا جائے گا سیکریٹری و چیئرمین آصف اللہ خان کی کوششوں سے جی بی کے اندر لوکل کونسلوں کو ایک شناخت ملی ہے پہلی مرتبہ لوکل کونسلیں فعال کردار ادا کر رہی ہیں۔

انکا کہنا تھاکہ تما م چیف آفیسران کو ہدایات دی گئیں ہے کہ وہ قوانین کے تحت ایڈمنسٹریٹرز کے ساتھ تعاون کریں اوراپنے علاقوں میں عوامی خدمات بلخصوص صفائی کا نظام بہتر بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے وژن پر عملدرآمد کرتے ہوئے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کو دیگر اضلاع تک وسعت دی جائے رہی ہے تاکہ صاف ستھرا ء گلگت بلتستان کو صحیح معنوں میں عمل میں لایا جاسکے آخر میں قائم مقام سیکریٹری/ڈائریکٹر لوکل کونسل بورڈ حاجی ذوالفقار احمد نے میڈیا کے نمائندوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button