جرائمخبریں

منشیا ت فرو شو ں اور جرائم پیشہ افراد کے خلا ف مہم میں تیزی لا ئی جائے: صابر احمد، انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان

گلگت (پ ر) منشیا ت فرو شو ں اور جرائم پیشہ افراد کے خلا ف مہم میں تیزی لا ئی جائے اس کیلئے تمام وسا ئل بر و ئے کار لائیں ۔ قر اقر م ہائے و ے پر تیز رفتار ی ،کالے ،شیشو ں اور جعلی نمبر پلیٹس کے خلاف بھی کاروائی تیز کی جائے اور رو زانہ کی بنیاد پر رپوٹس ہیڈ کوارٹر بھیجی جائے ۔ان خیالات کا اظہار انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان صابر احمد نے نگر خا ص میں پولیس سٹیشن کی نئی عمارت کی افتتا حی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ضلع نگر میں ایس ڈی پی او آفس کا قیا م، نئی پو لیس سٹیشن کی عمارت کی تعمیر اور ان ڈور گیمز کیلئے ہال کی تعمیر خوش آئند ہے ۔ اس سے فورس اور عوام کو درپیش مسا ئل میں کمی آ ئیگی ۔دیگر تر قیاتی منصو بے بھی بر وقت مکمل کیئے جا ئینگے۔

اس سے پہلے جب آ ئی جی پی صا بر احمد نگر زیرو پوائنٹ پر پہنچے تو ایس ایس پی نگر میر طفیل نے ان کا استقبا ل کیا۔ اس موقع پر آئی جی پی کو سلا می دی گئی۔ بعد ازاں پو لیس سر براہ نے ایس ایس پی نگر کے ہمراہ یا د گا ر شہدا ء پر پھول چڑھائیں۔

پو لیس سر براہ نے تگر خاص میں پولیس سٹیشن کی نئی عمارت کا افتتا ح کیا اور اس مو قع پر ایس ایس پی نگر سے کہا کہ پو لیس سٹیشن کی نئی عمارت کو مطلوب تمام (equipment)فوری طو ر پر مہیا کیئے جا ئینگے۔نگر کے دورے کے دوران ایس ایس پی نگر میر طفیل نے آئی جی پی کو ضلع کے حوالے سے بر یفنگ بھی دی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button