ماحول

جڑی بوٹیوں کے تحفظ یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، ڈپٹی کمشنر نگر

نگر (پ ر) بدھ کے روز ڈپٹی کمشنر آفس نگر میں نباتات یعنی جڑی بوٹیوں کے تحفظ یقینی بنانے اور ان سے معاشی فوائد حاصل کرنے کے حوالے سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر نگر کنزرویٹر گلگت ڈویژن ،ڈی ایف او ہنزہ ،ڈی ایف نگر اور دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔ تقریب میں فارسٹ ادارے کے جانب سے نباتات کے تحفظ اور ان سے معاشی فوائد حاصل کرنے کے لئے بنائی گئی کنزرویشن کمیٹی میں چیک تقسیم کئے گئے جن سے وہ اپنے اندر خود انحصاری پید اکرکے علاقے کے وسیع تر مفاد کیلئے کام کریں گے ۔

ڈپٹی کمشنر نگر کا بطور مہمان خصوصی خطاب کے دوران کہنا تھا کہ انہیں خوشی ہے کہ انکا ضلع قدرتی وسائل سے مالا مال ہے جن میں نباتات بھی شامل ہے ۔نگر میں دنیا کی نایاب قسم کی جڑی بوٹیاں پائی جاتی ہے جنکی تحفظ کو یقینی بناکر کمیونٹی زیادہ مالی فوائد حاصل کر سکتی ہے۔ ہمیں خوشی ہے کہ محکمہ فارسٹ نے کمیونٹی کے اندر خود انحصاری پیدا کرنے کیلئے مالی طور پر مدد کرنے کا اہتمام کیا جسکے نہایت ہی مثبت نتائج برآمد ہونگے۔ انشاء اللہ ہم ضلع نگر کو پورے جی بی کیلئے ایک مثالی اور ماڈل کے طور پر ترقی کرنے کے فارمولے پر گامزن ہیں اور اسی طرح سرکاری ادروں اور عمائدین کے درمیان تعاون جاری رہاتو ہمارا یہ خواب ضرور شرمندہ تعبیر ہوگا ۔

تقریب کے اختتام پر تمام شرکاء نے ڈپٹی کمشنرنگر اور محکمہ جنگلات کے ذمہ داران کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے کمیونٹی میں خود انحصاری پیدا کرنے کیلئے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں اور اسکے کافی زیادہ اچھے نتائچ برآمد ہونگے ۔۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button