اہم ترینصحت

شگر ارندو زچگی کیس: سیسکو ایم سی ایچ سنٹر کوبحال کرنے کا فیصلہ، ایل ایچ وی، مڈوائف اور دائی تعینات

شگر(عابدشگری) یونین کونسل باشہ خواتین کی صحت کی مسائل کو حل کرنے کیلئے ڈی ایچ او شگر نے سیسکو ڈسپنسری اور ایم سی ایچ سنٹر میں ایک ایل ایچ وی، مڈوائف اور دائی تعینات کردیا۔ان کی تعیناتی کے بعد باشہ کے خواتین کی زچگی کی مسائل اور پریشانی ختم ہوجائے گا اور سخت سردی میں دیگر شہروں میں علاج کیلئے جانے کی نوبت سے نجات مل جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں ارندو میں زچگی کے دوران پیچیدگی کا سامنا ہونے کے بعد خاتون کو سکردومنتقل کرنے کی ایشو پر ڈی ایچ او شگر ڈاکٹر سید صادق شاہ نے خصوصی ایکشن لیتے ہوئے سیسکو کے ایم سی ایچ سنٹر کو مکمل بحال کرنے فیصلہ کرلیا۔ اسی سلسلے میں انہوں نے سنٹر میں ایک LHVسمیت ایک مڈوائف اور دائی کو تعینات کردیا ہے جنہیں فوری طور ڈیوٹی حاضر ہونے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ جبکہ سنٹر کیلئے ادوایات کی بڑی کھیپ بھی روانہ کردیا گیا ہے۔ان عملوں کی تعیناتی کے بعد باشہ عوام کی درینہ مطالبہ حل ہوجائے گا جبکہ خواتین کو خصوصی زجگی کے دوران ہونے والی مسائل اور پریشانی سے نجات مل جائے گا۔

ڈی ایچ او شگر نے سیسیکو میں تعینات ہونے والے عملوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ جلد ہی سٹیشن حاضر ہوکر ڈیوٹی انجام دیں۔کسی قسم کی ایمرجنسی میں ڈی ایچ او آفس شگر ہر قسم کی تعاؤن کرینگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button