سیاست

ذوالفیقار علی بھٹو شہید جمہوریت کے حقیقی علمبردار اور مظلوموں کی توانا آواز تھے، سعدیہ دانش

گلگت(پ۔ر) پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے ذوالفقار علی بھٹو شہید کی سالگرہ کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید ملک میں جمہوریت کے حقیقی علمبردار اور ترقی و خوشحالی کے ضامن تھے۔بھٹو شہید نہ صرف پاکستان اور عالم اسلام کے عظیم رہنما تھے بلکہ تیسری دنیا کے تمام محکوموں اور مظلوموں کی توانا آواز تھے۔بھٹو شہید ناقابل شکست اور مستحکم پاکستان کی ضمانت اور جمہوریت کی علامت تھے۔آج وطن عزیز کو جن اندرونی چیلنجز اور بیرونی خطرات کا سامنا ہے ان حالات میں قوم قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کی کمی شدت سے محسوس کر رہی ہے۔ناقابل تسخیر پاکستان ذوالفقار علی بھٹو شہید کا وہ عظیم کارنامہ ہے جس کی وجہ سے آج دنیا کی کوئی طاقت ارض پاک کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرآت نہیں کرسکتی۔رہنمائے عالم اسلام کی وسیع سیاسی بصیرت اور دور اندیشی نے موجودہ حالات کو قبل از وقت بھانپ لیا تھا اور عالم اسلام کے بکھرے ہوئے شیرازے کو ایک لڑی میں پرو کر امت مسلمہ کو متحد کر کے یہ واضح پیغام دیا تھا کہ اگر ہم متحد ہیں تو نام نہاد عالمی طاقتیں ہماری قدموں کی دھول ہیں۔آج ایک بار پھر امت مسلمہ کوخواب غفلت سے بیدار کرنے کے لئے ذوالفقار علی بھٹو کے افکار و نظریات پر عمل پیرا ہونے کی اشد ضرورت ہے اور ملک کو معاشی طور پر ناقابل تسخیر بنانے کے لئے عظیم رہنما کے معاشی نظریے اور پلان کے مطابق چلنے کی ضرورت ہے۔
پیپلز پارٹی اپنے عظیم رہنما ذوالفقار علی بھٹو شہید کی پالیسیوں کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے اور ان پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کو ایک مظبوط معاشی مستقبل فراہم کرے گی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button