گلگت بلتستان

ازلی دشمن بھارت گلگت بلتستان سے متعلق اپنا پروپیگنڈا بند کر دے، اورنگزیب ایڈوکیٹ اور دیگر کا پریس کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد: گلگت بلتستان ہاوس اسلام آباد میں سینئر وزیر اکبر خان تابان وزیر قانون اورنگ زیب ایڈووکیٹ ،چئر مین سٹینڈنگ کمیٹی اشرف صدا ،چیر مین پپلک اکاو ٹنس کمیٹی سید افضل چئیرمین ایکشن کمیٹی مولانا سلطان ریئس انجمن تاجران کے رہنما غلام حسین اطہر اپوزیشن لیڈر کیپٹن ر شفیع پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی عمران ندیم نے مشترکہ پریس کانفرنس میں متفقہ نکات کا اعلان کیا سئنئر وزیر حاجی اکبر تابان اور وزیر قانوں اورنگزیب ایڈوکیٹ نے کہا کہ صوبائی حکومت بالخصوص وزیر اعلی گلگت بلتستان نے انتھک کوششوں سے آج ممکن بنا کہ 2012کے ٹیکس ایڈاپٹیشن ایکٹ کو منسوخ کرنے کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا ، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان نے ان دنوں میں اسلام آباد میں رہ کر گلگت بلتستان کے بہت اہم مسائل کو حل کیا ہے جس میں آئینی اصلاحاتی کمیٹی کی حتمی سفارشات ٹیکس کا ایشیو ،بنجاب حکومت سے گلگت بلتستان کے لئے سپیشل گرانٹ اور گلگت بلتستان میں آئل ٹینکر ایسو سی ایشن کی ہڑتال کو ختم کرانے میں اہم کردار ادا کیا ہم فخر کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوامی مطالبات کو عوام کی خواہشات کے مطابق حل کر رہی ہے او رنگزیب ایڈو کیٹ نے کہا کہ آج گلگت بلتستان کی تمام اپوزیشن جماعتیں ایکشن کمیٹی ،انجمن تاجران اور حکومت یکجا ہو کر اپنے ازلی دشمن بھارت کو بھی پیغام دینا چاہتے ہیں کہ گلگت بلتستان کے حوالے سے اپنا زہریلا پرو پگنڈہ بند کر دے ہم سب ایک ہیں ہم کل بھی پاکستانی تھے آج بھی پاکستانی ہیں اور آئندہ بھی پاکستانی ہی رہیں گے عمران ندیم نے کہا کہ میں اپنے قومی میڈیا سے کہنا چاہتا ہوں کہ گلگت بلتستان کو قومی میڈیا مناسب کوریج نہیں دے رہا ہے جس کی وجہ سے بھارت اس موقعے سے فائدہ اٹھا کر گلگت بلتستان کے حوالے سے منفی پرو پگنڈہ کر رہا ہے ، مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ سینئر وزیر اکبر تابان نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے بھارتی پروپیگنڈا کو اپنے اتحاد سے ناکام بنایا ہے وزیر قانون اورنگ زیب خان نے کہا کہ پوری تحریک میں پاکستان مخالف ایک بھی نعرہ نہیں لگا اس موقع پر ایکشن کمیٹی کے چئر مین سلطان رئیس نے کہا کہ ہم آج سے گلگت بلتستان سے ٹیکس کے خلاف دھرنوں جلسے جلوسوں کے خاتمے کا اعلان کر رہے ہیں اور ساتھ ہی ہم کہنا چاہتے ہیں کہ حکومت ایک ماہ کے اندر منرل پالیسی کے حوالے سے ہمارے مطالبے کو بھی پورا کرے انہوں نے کہا کہ ہم صوبائی حکومت کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہنا چاہتے ہیں کہ جس طرح دلجمعی سے ٹیکس کے ایشیو کو حکومت نے سنجید دیگی سے لے کر گلگت بلتستان کے عوام کے مطالبے کو پورا کیا اسی طرح دیگر مطالبات کی تکمیل کیلئے بھی اپنا کردار ادا کرے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button