جرائم

یاسین میں قتل اور اقدامِ قتل کے الزام میں پانچ افراد گرفتار

غذر(فیروز خان) یاسین کے گاؤں نوح میں گزشتہ دنوں قتل کئے جانے والے شخص رمضان کے ورثاء کی مدعیت میں درج کئے جانے والے درخواست پر عمل درآمد کرتے ہوئے پولیس نے درخواست میں نامزد ایک اور ملزم ایڈوکیٹ شامراد کو یاسین پولیس نے گرفتار کر لیا اور اسی طرح گرفتار ملزمان کی تعدد 6 ہو گئی ۔

ایس ایچ او یاسین لیاقت علی کا کہنا تھا مقتول کے ورثاء کے مطابق گرفتار ملزم ایڈوکیٹ شاہ مراد کی ایماء پر رمضان کو قتل کیا گیا جس پر ملزم کے خلاف زیر دفعہ 302 اور 109 کے تحت مقدمہ درج کر کے اس کو گرفتار کر لیا اور کل سول جج گوپس سے جسمانی ریمانڈ کے بعد ملزم سے اس کیس کے حوالے سے تفتیش کا آغاز کیا جائے گا ۔واضح رہے کہ اسی کیس میں اس قبل جن چارملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے ان کے نام ندیم ،امین،دیدار،عشرت ہیں۔ درخواست میں نامزد دو ملزمان شاہد اور رضا کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔

ایس ایچ اور یاسین لیاقت علی نے کہا کہ ان دونوں ملزمان کو بہت جلد گرفتار کر کے میرٹ پر تفتیش کیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button